کھجور سے روزہ کھولنا سنت ہے اور اس کے کئی فائدے بھی ہیں۔ جیسے کہ سارا دن بھوکا رہنے کے بعد کھجور کھانے سے فوری طور پر جسم کو توانائی ملتی ہے کیونکہ یہ غذائیت سے مالا مال پھل ہے۔ البتہ اس کے بیج لوگ نکال کر پھینک دیتے ہیں جبکہ وہ بھی معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کھجور کے بیج کے استعمال کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کھجور کے بیج کی غذائی اہمیت
کھجور کے بیجوں میں کافی مقدار میں مفید غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسے کہ اولیک ایسڈ، غذائی ریشے اور پولیفینول۔ یہ مرکبات قلبی امراض کے واقعات میں کمی اور مجموعی صحت میں بہتری لاتے ہیں
کھجور کے بیج میں پروٹین، چکنائی، غذائی ریشہ، فینولک، اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔/p>
استعمال کا طریقہ
تمام کھجور کی گٹھلیوں کو ایک جگہ جمع کریں اور ہھر اتنا بھونیں کہ رنگت سیاہی مائل ہوجائے۔ پھر ہاون دستے میں کوٹ لیں اور پھر گرائینڈ کر کے پاؤڈر تیار کرلیں۔ اس پاؤڈر کو چھان کر محفوظ کرلیں۔ صبح شام ایک چمچ پاؤڈر دودھ میں ملا کر پئیں۔
فائدے
یہ کھجور کی گٹھلی کا پاؤڈر ایک طرح سے طاقت کی چابی ہے۔ یہ قعت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ ہڈیوں، ناخنوں اور دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔ جسم کو بھرپور توانائی بخشتا ہے۔ مختلف برانڈز اسی پاؤڈر کو ہزاروں روپے میں بیچتے ہیں