بھلے دنیا جہان کی سیر کر لیں مگر حج اور عمرہ کی ادائیگی ایسی سعادت ہے جو عام شہری تو کیا مشہور شخصیات کے دلوں کی بھی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے اور جب تک یہ سعادت نصیب نہ ہو ہر خوشی ادھوری رہتی ہے۔
مشہور اداکار اور ماڈل عمران عباس اس وقت عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لئے حرم شریف میں موجود ہیں اور وہاں سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔ اس وقت عمران عباس کی ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ نعتیہ کلام پڑھ رہے ہیں۔ دیکھیں
ویڈیو میں عمران عباس کو مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ خوبصورت آواز میں نعتیہ کلام “ کھلا ہے سبھی کے لیے باب رحمت“ پڑھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ اداکار نے کیپشن دیا کہ “یہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی“
عمران عباس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً ہی وائرل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل وہ احرام پہنے ہوئے بھی کئی تصاویر شئیر کرچکے ہیں جو ان کے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کی ہیں۔