چوہے نے میرا صوفہ کُتر دیا، مگر ۔۔ خاتون نے گھر بیٹھے کیسے پُرانے صوفے کو نیا اور سٹائلش بنایا؟

چوہے گھر میں گھس کر بڑی تباہی مچاتے ہیں۔ ان کو کوئی ایک چھوٹا سا سوراخ بھی مل جائے تو اس میں بیٹھ کر گھر کا بڑے سے بڑا خزانہ بھی کتر کتر کر باریک کچرا بنا دیتے ہیں۔ ایک خاتون نے سوشل میڈیا اپنے صوفے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ مجھے بتائیں میں اپنے اس صوفے کو ٹھیک کیسے کروں؟

ان کو بہت سارے جوابات ملے لیکن ایک جواب ان کو بہت حیران کُن لگا۔ خاتون کو کسی نے کہا آپ اس کو سٹائلش بنا سکتی ہیں بس سوئی دھاگہ لیں، کوئی پھول یا ایمبرائڈری کا ڈیزائن چھاپیں اور اس پر سوئی سے سلائی کرلیں۔

خاتون کو پہلے لگا کہ یہ مذاق کر رہی ہیں کیونکہ صوفے کے نیچے تو لکڑی بھی ہوتی ہے اور اوپر کپڑا چڑھا ہوا ہوتا ہے، کرھائی کیسے ہوگی لیکن انہوں نے آئیڈیا اچھا سمجھتے ہوئے اس پر کام کرنے کی کوشش کی۔ پہلے ایک چھاپہ لیا اور اس پر ڈیزائن چھاپ لیا، پھر رنگ برنگے دھاگوں کی مدد سے صوفے پر پھول پتیوں کے ڈیزائن کو کاڑھنا شروع کیا، یوں دیکھتے ہی دیکھتے پُرانا صوفہ جو سائیڈ میں سے چوہے کے کترنے کی وجہ سے پھٹ گیا تھا بالکل ٹھیک ہوگیا اور اس کو دیکھنے میں بھی کچھ نیا لگا۔ خاتون نے فیس بک پیج پر اس کی دونوں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ بھی دیکھ لیں جس کو یہ آئیڈیا پسند آئے وہ بہترین کڑھائی گھر بیٹھے ہی کرلے۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2776 Views   |   06 May 2023
Related Recipes
Reviews & Comments