بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جو ایک بار اگر لاحق ہو جائے تو اس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہے، یہ ایسی خطرناک بیماری ہے کہ اگر اس کا بروقت علاج نہ ہو تو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
بلڈ پریشر کے بڑھنے سے دماغ کی رگ پھٹنے، فالج اور دل کے دورے کا خطرہ ہوتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر خون کا ایسا دباؤ ہے جو ہماری شریانوں کو سکیڑ دیتا ہے۔
تاہم بلڈ پریشر کتنا کم یا پھر کتنا زیادہ ہے اس کو ناپنے کے لئے دو مختلف پیمانے ہوتے ہیں، ایک خون کا انقباضی دباﺅ (systolic blood pressure) جو کہ اوپری دباﺅ کے نمبر کے لیے ہوتا ہے جو کہ دل کی دھڑکن کی تیزی سے خون جسم میں پہنچنے کے دوران دباﺅ کا تعین کرتا ہے۔
دوسرا خون کا انبساطی دباﺅ (diastolic blood pressure) ہوتا ہے جو کہ نچلا نمبر ہوتا ہے یعنی اس وقت جب انسان کا دل دھڑکنے کے درمیان وقفہ اور آرام لیتا ہے۔
اگر کسی شخص کے خون کا دباﺅ 140/90 ہے تو یہ اوپری حصے کا نارمل بلڈ پریشر ہے لیکن اگر یہ ان نمبروں سے تجاوز کر جائے تو پھر اُسے ہائی بلڈ پریشر سمجھا جاتا ہے اور اس کا بروقت خیال اور علاج لازمی ہے۔
اس ہی طرح اگر نچلے حصے کے بلڈ پریشر کی بات کی جائے تو لو بلڈ پریشر90/60 سے کم کو سمجھا جاتا ہے، جبکہ کسی بلکل صحت مند انسان نارمل بلڈ پریشر120/80 ہونا چاہیے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ٹِپ بتانے جا رہے ہیں جس سے ہم رمضان میں روزوں کے دوران بھی بلڈ پریشر بِنا کسی دوائی کے استعمال کے بہتر کر سکتے ہیں۔
بلڈ پریشر ایک منٹ میں کم کرنے کی آسان ٹِپ:
برائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہم صِرف ایک پین کے زریعے ایک منٹ کے اندر بلڈ پریشر کم کر سکتے ہیں۔
آپ کو کرنا یہ ہے کہ پین کی نِب کو اپنے ہاتھ کی درمیان انگلی پر رکھ کر ایک منٹ کے لئے دبائے رکھیں، اس طرح بہت تیزی سے آپ کا بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ پریشر پوائنٹ ہوتا ہے جس کو دبائے رکھنے سے بلڈ پریشر میں رکاوٹ آتی ہے۔
یاد رہے کہ یہ ایک عارضی طریقہ ہے جو مشکل وقت میں کام آسکتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کا مکمل علاج نہیں بلکہ فرسٹ ایڈ ٹرک ہے جو ادویات نہ ہونے پر ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔