چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں کے بعد ضدی داغ دھبوں کا آجانا ایک عام مسئلہ ہے، آیئے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ ان داغ دھبوں سے نمٹنے کے لئے آپ آلو کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
آلو سے داغ دھبے دور کرنے کا طریقہ
• آلو کا رس اور لیموں
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو ایک صحت مند جلد کے لئے بےحد ضروری ہے، آپ لیموں کے رس اور آلو کے رس کو ایک برابر مقدار میں لے کر اس مکسچر کو روئی کی مدد دے چہرے پر لگا سکتے ہیں اسے 5 سے 8 منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں، اس ریمیڈی کو آپ ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔
• آلو کا فیس پیک
ملتانی مٹی جلد کے لئے بے حد فائدے مند ہے اگر آپ ملتانی مٹی کو آلو کے رس میں بھگو کر اس کا گاڑھا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں تو اس سے بھی جلد کے ضدی داغ دھبے دور ہو جائیں گے اس ریمیڈی کو آپ ہفتے میں 2 مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔
• ہلدی اور آلو کا فیس پیک
آپ آلو کے رس میں ایک اگر چٹکی ہلدی شامل کر لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر 15 منٹ لگا کر دھوئیں تو اس سے بھی داغ دھبے تیزی سے دور ہوں گے، ہلدی داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے مشہور ہے جبکہ اس میں اینٹی الرجک اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کی جلد کے دیگر مسائل کو بھی دور کرتی ہے۔
• آلو کے رس کا ٹونر
آلو کے رس کو آپ بطور ٹونر بھی استعمال کر سکتے ہیں ایک نارمل سائز کے آلو کا رس نکالیں اس میں ایک کپ پانی شامل کریں اور اسے اسپرے بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں، اب اسے روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ اس ٹونر کو چہرے پر چھڑک لیں اس کو 3 دن سے زیادہ نہ رکھیں۔