پروٹین، فائبر، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے چنے صحت کے اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل جانے جاتے ہیں۔ ذائقہ میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کا ذریعہ ہیں۔ کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے چنے کا استعمال ضرور شروع کر دیں گے۔ کولیسٹرول گھٹاتا ہے کولیسٹرول کم کرنے کے لئے اگر آپ بھنے کالے چنے کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں۔
خواتین کی صحت خواتین اگر بھنے چنے کا استعمال کریں تو اپنی روزمرہ کی تکالیف سے نجات حاصل کر سکتی ہیں اور جسمانی قوت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔
آج کے-فوڈز میں جانیئے کالے چنے کیسے آپ کے بالوں کی ہیئر گروتھ کو اچھا اور ان کو مضبوط بنانے میں آپ کی بڑی مدد کرتے ہیں:
کے-فوڈز ہیئر ٹپ:
٭ کالے بھنے ہوئے چنوں کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو لیں۔
٭ اس کے بعد ان کو پانی سمیت بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ اس پیسٹ میں املی کا پانی شامل کریں۔
٭ اس کو اپنے بالوں کی جڑوں میں اندر سے اوپر تک اچھی طرح لگائیں۔
٭ لگانے کے 20 منٹ بعد دھوئیں اور بالوں کو خشک کرنے کے بعد ان میں ہیئر آئل لگائیں۔
اس ٹپ کو ہفتے میں 3 مرتبہ کریں، اس سے بالوں کی کمزور جڑیں مضبوط ہو جائیں گی اور ہیئر فولیکلز میں موجود آکیسجن جو بالوں کی افزائش میں کراوٹ بنتی ہے اس کو ختم کرنے کا کام کرتی ہے۔