کبھی سوچتی ہوں کام چھوڑ دوں ۔۔کیا عائزہ خان شوبز کو خیر باد کہنے والی ہیں؟ ایوارڈ لیتے وقت آبیدہ ہوتے ہوئے اداکارہ نے کیا کہا؟

سپر ہٹ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے اور میرے پاس تم ہو میں خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان مشہور ایوارڈ شو کی تقریب میں اپنی کامیابی کا ایوارڈ لینے کے بعد آبدیدہ ہوگئیں۔ وہاں بیٹھے مہمانوں اداکاروں نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تالیاں بجا کر داد دی۔

رواں سال ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں وہ اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں۔ ان کا یہ ڈرامہ دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ دونوں کی بہترین جوڑی پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

عائزہ خان نے اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد نرم لہجے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ شاید تھوڑا مشکل ہورہا ہے کام کرنا تو میں کام چھوڑ دیتی ہوں ذرا گھر وغیرہ دیکھتی ہوں، لیکن جب میں ایسا سوچتی ہوں آپ لوگ مجھے ایوارڈ دے دیتے ہیں جو پھر مجھے ہمت دلا دیتا ہے اور مجھ سے پھر سے وہ کام کرواتا ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔

یہ بات کہتے ہوئے وہ اپنے آنسو پر قابو نہ رکھ سکیں۔ عائزہ خان دانش تیمور سے شادی کے بعد ڈرامائی اسکرین سے غائب ہوگئیں تھیں پھر کچھ سال بعد وہ ایک بار پھر جلدہ گر ہوئیں۔ اور جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے پھر پاکستانی ڈراموں کی دنیا پر راج کرنا شروع کیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی ستارے کینیڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے گئےتھے۔ کینیڈا میں موجود پاکستانی اپنے ملک کے اداکاروں کو دیکھ کر کافی خوش دکھائی دیئے جبکہ پاکستانی اداکار بھی کینیڈا جاکر وہاں کے پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1332 Views   |   28 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کبھی سوچتی ہوں کام چھوڑ دوں ۔۔کیا عائزہ خان شوبز کو خیر باد کہنے والی ہیں؟ ایوارڈ لیتے وقت آبیدہ ہوتے ہوئے اداکارہ نے کیا کہا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کبھی سوچتی ہوں کام چھوڑ دوں ۔۔کیا عائزہ خان شوبز کو خیر باد کہنے والی ہیں؟ ایوارڈ لیتے وقت آبیدہ ہوتے ہوئے اداکارہ نے کیا کہا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.