یاسر حسین ایک خاندان پرست انسان ہیں۔ ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھنے کے ناطے، جہاں 10 بہن بھائی ہیں، وہ ہمیشہ سے فنکارانہ مزاج کے حامل رہے ہیں اور خاندان کے ساتھ جڑے رہنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے والد اور والدہ کے بہت قریب تھے، اور ان کی تعلیمات آج بھی یاسر کی زندگی میں رہنمائی کرتی ہیں۔
یاسر نے نور الحسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے والدین کے بارے میں کچھ اہم باتیں شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ، میرے والد کو کینسر تھا جو کہ پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔ وہ نو ماہ تک شدید درد میں مبتلا رہے، اور میں نے ان کے درد کو روزانہ محسوس کیا۔ جب ان کا انتقال ہوا تو میں نے محسوس کیا کہ ایک طرف سے مجھے اطمینان حاصل ہوا کہ اب میرے والد کو مزید درد نہیں سہنا پڑے گا۔
یاسر کا کہنا تھا، میں آج بھی اپنے والد کو یاد کرتا ہوں اور وہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ، ہم عموماً اپنے والدین کے ساتھ جذباتی نہیں ہوتے، خاص طور پر جب ہم مالی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ جوان ہونے کے بعد انسان اپنی فیملی کا خیال رکھنے کی کوشش کرتا ہے، جس کی وجہ سے محبت بعض اوقات پس پردہ چلی جاتی ہے۔
یاسر حسین نے یہ بھی بیان کیا کہ والدین کے جانے کے بعد خاندان کی ساخت کیسے بدل جاتی ہے۔ والدین تمام بچوں کو ایک ساتھ رکھتے ہیں، مگر جب وہ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں تو یہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے، توازن بگڑ جاتا ہے اور چیزیں ویسی نہیں رہتیں جیسی کہ والدین کی زندگی میں تھیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasir Hussain Talks About His Parents and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasir Hussain Talks About His Parents to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.