سونے سے زیادہ قیمتی گولڈن ملک جس کی طاقت اور افادیت صرف پینے والا ہی جان سکتاہے

سردیا ں کسے پسند نہیں لیکن اس موسم میں اگر قوت مدافعت کم ہو یا انسان اندر سے اتنا توانا نہ ہو تو یہ موسم اسے بیمار کرسکتا ہے ویسے تو موسم سرما کے اثرات سے بچنے کے لئے گھروں میں کئی طرح کے پکوان اور مشروبات تیار کئے جاتے ہیں ان میں سب میں خاص بات یہ ہوتی ہے وہ سب جسم کو گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ایسا ہی ایک مشروب جسے گولڈن ملک کہا جاتا ہے سرد موسم میں کسی نعمت سے کم نہیں کیو نکہ یہ قدرت کی بیش بہ نعمتوں سے ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مشروب دودھ،ہلدی،سبز لائچی،لونگ اور کالی مرچ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے جو اپنے صحت بخش اجزاء کے بدولت آپ کو نہ صرف موسم سرما کے اثرات اور بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے بلکہ مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

دودھ از خود ایک مکمل غذا ہے اس میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے درکار ہیں۔جبکہ ہلدی سپر فوڈ میں شامل ایک مصالحہ ہے جو اپنے اندر حیرت انگیز اصحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے۔اسی طرح سبز الائچی کا ٹھنڈک بھرا احساس اور اس کی منفرد خوشبو انسان کا ڈپریشن دور کر دیتی ہے،اور لونگ جسم کو کئی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور اسی طرح کالی مرچ بھی اپنے اندر کئی صحت بخش اجزاء کا مرکب رکھتی ہے۔ جب ان تمام اجزاء کو ملا کر مشروب تیار کیا جاتا ہے تو یہ پاور ڈرنک بن جاتا ہے یہ کس طرح آپ کی صحت کو مزید بہتر کرتا ہے جانتے ہیں۔

گولڈن ملک یعنی سنہرا دودھ پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو تا ہے۔اس میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ،اینٹی وائرل اوراینٹی بیکٹریل خواص کئی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں ان میں امراض قلب، کینسر،ذیا بیطس اورکو لیسٹرول اور دیگر بیماریاں شامل ہیں،یہ صرف امراض ہی سے نہیں بچاتے بلکہ جلد اور بالوں کو بھی صحت مند رکھتے ہیں ان کی چمک میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔یہ ان خواتین کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں جنہیں ہامون کا مسئلہ ہے یا ہارمون توازن میں نہیں ہے یہ ددھ اسے ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔نیند کو بہتر کرتا ہے اسے پینے سے بے خوابی کے شکار افراد اس کے استعمال سے اپنی نیند کو بہتر کر سکتے ہیں پر سکون نیند کے لئیے یہ ایک نہایت کار آمد مشروب ہے۔ماہواری کے دنوں میں استعمال کرنے سے درد میں کمی لاتا ہے کیونکہ یہ خون کی روانی بڑھانے میں مدد کرتا ہے اس لئے ماہواری کے دنوں میں ہو نے والے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔اسے رات سونے سے قبل نیم گرم استعمال کیا جائے یہی اس کا وقت ہے۔اس کس طرح تیار کیا جاتا ہے جانتے ہیں۔

اجزاء:

دودھ ایک کپ
ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چوتھائی کا چائے چمچ
سبز الائچی دو عدد
لونگ دو عدد

ترکیب:

دودھ کو گرم کریں پھر اس میں تمام اجزاء شامل کر کے ابال لیں اب اسے کپ میں نکال لیں لیجئے صحت بخش گولڈن ملک تیار ہے اسے رات سونے سے قبل نیم گرم استعمال کریں۔

Golden Milk Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Golden Milk Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Golden Milk Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4683 Views   |   28 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سونے سے زیادہ قیمتی گولڈن ملک جس کی طاقت اور افادیت صرف پینے والا ہی جان سکتاہے

سونے سے زیادہ قیمتی گولڈن ملک جس کی طاقت اور افادیت صرف پینے والا ہی جان سکتاہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونے سے زیادہ قیمتی گولڈن ملک جس کی طاقت اور افادیت صرف پینے والا ہی جان سکتاہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔