اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر سے منگنی کرلی! شادی کب ہے؟ تاریخ کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی

Hina Afridi Gets Engaged To Content Creator Taimoor Akbar

ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے اپنی منگنی کی خبر دے کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ فیشن انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی حنا نے کم عمری میں ہی ملک کے نامور برانڈز کے ساتھ کام کر کے اپنی پہچان بنائی، بعد ازاں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور فیصل قریشی اور فیروز خان جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔

اب حنا آفریدی اپنی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے معروف کانٹینٹ کریئیٹر تیمور اکبر المعروف تیموری سے منگنی کر لی ہے۔ اس خوشخبری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

حنا اور تیمور نے اپنی منگنی کی ویڈیو شیئر کی جو سادگی اور رومانویت کا حسین امتزاج تھی۔ حنا بٹر یِلو شلوار قمیض میں نہایت دلکش نظر آئیں جبکہ تیمور سفید شرٹ اور کالی پینٹ میں باوقار اور اسٹائلش دکھائی دیے۔

دونوں نے اپنی منگنی کی پوسٹ میں پرانے زمانے کی رومانوی جھلک شامل کر کے لمحے کو مزید یادگار بنایا، اور ساتھ ہی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا، جو 16 جنوری 2026 کو ہوگی۔

جوڑے کے شیئر کیے گئے خوبصورت لمحات دلوں کو چھو لینے والے ہیں اور مداح انہیں بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ہماری جانب سے بھی حنا آفریدی اور تیمور اکبر کو نئی زندگی کے آغاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

Hina Afridi Gets Engaged To Content Creator Taimoor Akbar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hina Afridi Gets Engaged To Content Creator Taimoor Akbar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hina Afridi Gets Engaged To Content Creator Taimoor Akbar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   302 Views   |   21 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2025)

اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر سے منگنی کرلی! شادی کب ہے؟ تاریخ کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی

اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر سے منگنی کرلی! شادی کب ہے؟ تاریخ کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر سے منگنی کرلی! شادی کب ہے؟ تاریخ کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts