نماز کے بعد کس کو یاد کرتے ہوئے پہلا گانا بنایا؟ آئمہ بیگ کی انوکھی کہانی نے لوگوں کے کان کھڑے کر دیے

Aima Baig Reveals She Was Blessed With Music And Lyrics After Fajr Namaz

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مقبول اور باصلاحیت گلوکارہ آئمہ بیگ نے کم عمری میں وہ مقام حاصل کیا جس کا خواب بہت سے لوگ برسوں دیکھتے ہیں۔ مزاحیہ ٹی وی شو مذاق رات سے پہچان بنانے کے بعد انہوں نے پلے بیک سنگنگ میں بھی اپنی آواز کا جادو چلایا، اور اب وہ اپنے پہلے میوزک البم کے ذریعے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

شہرت کے ساتھ ساتھ آئمہ بیگ کو ذاتی زندگی سے جڑی کئی خبروں اور تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے صحافی ملیحہ رحمان سے گفتگو میں اپنی زندگی کا ایک نہایت جذباتی اور روحانی لمحہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد ایک ایسا وقت آیا جب وہ شدید جذباتی کیفیت میں اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کر رہی تھیں، آنکھوں سے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے اور دل بس انہیں گلے لگانے کو چاہ رہا تھا۔

آئمہ بیگ کے مطابق، میں نے فجر ادا کی تو خود کو بے حد کمزور محسوس کیا۔ امی کی کچھ چیزیں دیکھ کر ان کی یاد اور بھی گہری ہو گئی۔ نماز کے بعد سونے کی کوشش کی مگر آنسو مسلسل بہتے رہے۔ اسی کیفیت میں، صبح تقریباً چھ بجے، امی کے لیے چند بول اور ایک دھن میرے دل میں اُتری جسے میں نے فوراً ریکارڈ کر لیا۔ میں جب بھی کوئی دھن محسوس کرتی ہوں، آواز ٹوٹ جائے یا ریکارڈنگ مکمل نہ ہو، میں اسے محفوظ کر لیتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کے بیمار دنوں میں وہ میڈیا میں نئی نئی آئی تھیں، زیادہ تر وقت کام میں گزرتا تھا، اسی لیے بسترِ علالت پر ماں کو وہ وقت نہ دے سکیں جس کی خواہش تھی۔ امی ہی تھیں جو مجھے شوز پر بھیجتی تھیں، مگر وہی ان کے آخری دن تھے۔ آئمہ بیگ کی یہ باتیں سن کر مداح بھی آبدیدہ ہو گئے، کیونکہ یہ کہانی صرف ایک گلوکارہ کی نہیں بلکہ ایک بیٹی کے ٹوٹے دل کی آواز ہے۔

Aima Baig Reveals She Was Blessed With Music And Lyrics After Fajr Namaz

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aima Baig Reveals She Was Blessed With Music And Lyrics After Fajr Namaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aima Baig Reveals She Was Blessed With Music And Lyrics After Fajr Namaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   186 Views   |   18 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 December 2025)

نماز کے بعد کس کو یاد کرتے ہوئے پہلا گانا بنایا؟ آئمہ بیگ کی انوکھی کہانی نے لوگوں کے کان کھڑے کر دیے

نماز کے بعد کس کو یاد کرتے ہوئے پہلا گانا بنایا؟ آئمہ بیگ کی انوکھی کہانی نے لوگوں کے کان کھڑے کر دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نماز کے بعد کس کو یاد کرتے ہوئے پہلا گانا بنایا؟ آئمہ بیگ کی انوکھی کہانی نے لوگوں کے کان کھڑے کر دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts