حاملہ خاتون مرنے کے بعد بچہ کیسے پیدا کرتی ہے؟ مردہ حاملہ خواتین کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنس کا ایک اور انکشاف

ایک حاملہ خاتون کے جسم میں تو کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، لیکن جب ایک حاملہ خاتون جہان فانی سے کوچ کر جاتی ہے، تو سائنس نے اس حوالے ایک ایسا انکشاف کیا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

سائنس کی جانب سے ایک ایسا انکشاف کیا گیا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، EastCoastDaily نامی ویب سائٹ کی جانب سے ایک ایسی ہی رپورٹ پبلش کی گئی تھی جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

اس رپورٹ میں ایک حاملہ خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے جو کہ انتقال کر گئی تھی اور پھر اس حاملہ خاتون کا بچہ جو کہ آدھا حمل کے عمل کے دوران کافی حد تک بن چکا تھا، وہ بھی مر گیا۔

یونی ورسٹی آف فریرا اینڈ بلوگنا کی جانب سے ایک ایسی ہی تحقیق کی گئی تھی جس میں یہ ساتویں یا آٹھویں صدی سے تعلق رکھنے والی 38 ہفتوں کی حاملہ خاتون سے متعلق انکشاف کیا گیا۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اس مردہ خاتون کی عمر 25 سے 35 سال کے درمیان تھی، جس کو دفن کیا گیا تھا، تاہم اس کو دفنانے کے 2 سے 3 دن بعد حمل کے عمل سے گزرنے والا بچہ آدھا باہر آ گیا تھا جبکہ آدھا اندر ہی تھا، تحقیق کے مطابق بچے کی جنس تو معلوم نہ ہو سکی تاہم بچے کا سر اور دھڑ باہر کی جانب نکلا ہوا تھا اور ٹانگیں اندر ہی تھیں۔

تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ حاملہ خاتون کی موت کے 2 سے 3 دن بعد جسم میں کچھ ایسی گیسوں کی افزائش ہوتی ہے جو کہ حمل کے عمل سے گزرنے والی ننھی جان کو باہر کی جانب دھکیلتی ہیں۔

اس طرح مردہ جسم سے بھی ایک اور جان نکلتی ہے، تاہم اس تحقیق میں واضح کیا گیا تھا کہ جب اس خاتون کو دفنایا گیا تھا تو اسی وقت ننھی جان مر چکی تھی۔ حمل کے عمل کے دوران ہی انتقال کر جانے والی خواتین کے اس عمل کو coffin birth کہتے ہیں۔ دوسری جانب آج کے دور میں کچھ مختلف طریقے نہیں اپنائے جاتے، البتہ اگر حمل کے دوران ماں چل بسی اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کی دھڑکن چل رہی ہیں، تو اس بچے کو جب تک وہ زندہ ہے، اس کی جان بچانے کی کوشش کرنی چاہیے، جیسا کہ عام طور پر ڈاکٹرز کرتے بھی ہیں۔

Hamla Khatoon Marne Ke Baad Bacha Kese Paida Karti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hamla Khatoon Marne Ke Baad Bacha Kese Paida Karti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khatoon Marne Ke Baad Bacha Kese Paida Karti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3362 Views   |   20 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

حاملہ خاتون مرنے کے بعد بچہ کیسے پیدا کرتی ہے؟ مردہ حاملہ خواتین کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنس کا ایک اور انکشاف

حاملہ خاتون مرنے کے بعد بچہ کیسے پیدا کرتی ہے؟ مردہ حاملہ خواتین کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنس کا ایک اور انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حاملہ خاتون مرنے کے بعد بچہ کیسے پیدا کرتی ہے؟ مردہ حاملہ خواتین کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنس کا ایک اور انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔