بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔

بادیان کے پھول بریانی میں تو خوب نظرآتے ہوں گے کبھی یہ سوچا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے یا یہ ہمیں کس طرح فائدہ دے سکتے ہیں۔ کچن میں موجود ہر چیز کسی نہ کسی طرح آپ کی صحت اور جلد کے لئے فائدہ مند رہتی ہے مگر بات یہ ہے کہ ہم خود نہیں جانتے ہیں اس کی افادیت۔ چلیں آج جانیں کہ بادیان کے پھول کیا فائدہ دیتے ہیں اور ان کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہیئے۔۔؟

غذائیت:

بادیان کےایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔ اب آپ خود دیکھیں ایک چھوٹے سے بادیان کے پھول میں اتنی غذائیت موجود ہے جب اس کا فائدہ دیکھیں گے تو بھی یقیناً آپ کو یہی لگے گا کہ اتنی سی چیز میں اتنے ڈھیروں فائدے ہیں۔

فوائد:

• ماہرینِ صحت کے مطابق بادیان کے پھول جگر کی اچھی اور مثبت صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔
• قبض کے مسائل سے پریشان افراد ہزاروں چیزیں استعمال کرتے ہیں مگر بادیان کو کسی نے نہیں کیا ہوگا اب تک استعمال۔ تو اب سے آپ بادیان کا ایک پھول لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے اور یہ پیئیں پھر فائدہ دیکھیں۔
• جن لوگوں کو وحشت و خو ف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بھی اس ایک پھول سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
• معدہ میں جلن اور تیزابیت کا سب سے اہم علاج بادیان ہیں۔
• بینائی کی تیزی میں بھی بادیان اہم ہے۔
• جن لوگوں کو ہاتھ پائوں جلنے کی شکایت ہے وہ بھی اس کو استعمال ضرور کریں۔
• قے، متلی اور دست کا مسئلہ رہتا ہے تو بادیان کا پھول استعمال کرنا نہ بھولیں۔
• بچوں میں عموماً بھوک نہ لگنے کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ان کے لئے بھی یہی بادیان مفید ہے۔
• خواتین میں مینوپاس کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں بادیان سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے۔

استعمال:

بادیان کے پھولوں کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں:
• ان کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنالیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
• ان کا قہوہ بنائیں اور پیئیں۔
• ان کو کھانوں میں زیادہ استعمال کریں۔
• بادیان کا تیل بنا کر بھی استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Badyan Phool Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badyan Phool Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badyan Phool Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3384 Views   |   16 Mar 2022
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔

بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔