جوان بیٹے کی لاش سامنے پڑی تھی اور لوگ زخم پر نمک چھڑک رہے تھے.. مولانا طارق جمیل تنقید کرنے والوں کو حدیث سناتے ہوئے روپڑے

"جوان بیٹے کی لاش سامنے پڑی ہے اور لوگ زخموں پر نمک چھڑک رہے تھے. پورا سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے. کسی نے کہا قرآن خوانی کیوں کروائی تو کسی نے کہا جھوٹا خواب سنا دیا. میرا دل بہت دکھا لیکن میں سب کو معاف کرتا ہوں"

یہ کہتے ہوئے مولانا طارق جمیل ایک بار پھر رو پڑے. حال ہی میں اپنی جوان اولاد کو کھو دینے والے مولانا طارق جمیل نے ایک بیان میں پچھلے دنوں کسی بزرگ کا خواب سنایا تھا جس میں ان کے بیٹے کے لئے جنت کی بشارت تھی. سوشل میڈیا پر یہ بیان خوب وائرل ہوا اور لوگوں نے مولانا پر طنز کی بوچھاڑ کردی۔

مولانا طارق جمیل اپنے حالیہ بیان میں فرماتے ہیں کہ وہ خواب سن کر ایک باپ کے دل کو تسلی ہوئی تھی. میری آنکھوں کے سامنے سے بیٹے کی لاش نہیں ہٹتی، عاصم کی ماں کے حلق کے نیچے سے پانی نہیں اترتا، ماں باپ کا غم سے اتنا برا حال ہے لیکن تنقید کرنے والے اس نازک وقت بھی باز نہیں آئے.

مولانا طارق جمیل نے ایک حدیث سنائی جس کا مفہوم تھا کہ مومن کو اپنی زبان سے دوسرے مومن کو تکلیف دینا جائز نہیں. زبان کا فتنہ سب سے برا ہے جس کا حساب دینا ہوگا۔

Molana Tariq Jameel Crying Over Criticism

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Molana Tariq Jameel Crying Over Criticism and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Molana Tariq Jameel Crying Over Criticism to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1067 Views   |   10 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

جوان بیٹے کی لاش سامنے پڑی تھی اور لوگ زخم پر نمک چھڑک رہے تھے.. مولانا طارق جمیل تنقید کرنے والوں کو حدیث سناتے ہوئے روپڑے

جوان بیٹے کی لاش سامنے پڑی تھی اور لوگ زخم پر نمک چھڑک رہے تھے.. مولانا طارق جمیل تنقید کرنے والوں کو حدیث سناتے ہوئے روپڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوان بیٹے کی لاش سامنے پڑی تھی اور لوگ زخم پر نمک چھڑک رہے تھے.. مولانا طارق جمیل تنقید کرنے والوں کو حدیث سناتے ہوئے روپڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔