Karachi Domestic Worker Assault Case Accused Noman Breaks Silence
کراچی سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے ایک بار پھر پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں صنفی تشدد ایک تلخ حقیقت بن چکا ہے، جہاں آئے دن خواتین پر ظلم و زیادتی کے واقعات سننے کو ملتے ہیں، وہیں بعض اوقات یہ واقعات جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔ حالیہ واقعہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جس نے عوام کے دلوں میں غصہ اور خوف دونوں پیدا کر دیے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کا رہائشی ایک شخص، جس کا نام نعمان بتایا جا رہا ہے، اپنی گھریلو ملازمہ یاسمین پر بے رحمی سے تشدد کرتا ہے۔ وہ نہ صرف اسے مارتا ہے بلکہ سیڑھیوں سے نیچے دھکیل دیتا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون کو شدید چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے، جبکہ اس دل دہلا دینے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل چکی ہے۔
دلچسپ مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ تشدد میں ملوث مرد اور اس کی ساتھی خاتون اب خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ سب ان کے خلاف ایک منصوبہ بندی ہے، اور عمارت کے دیگر رہائشی انہیں وہاں سے نکلوانا چاہتے تھے، اسی لیے ویڈیو کو جان بوجھ کر وائرل کیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوامی ردِعمل شدید ہے۔ صارفین اس واقعے کی سخت مذمت کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، کوئی بھی وجہ ہو، مرد کو عورت پر ہاتھ اٹھانے کا حق نہیں۔
دوسرے نے کہا، ایسے مردوں سے خوف آتا ہے۔
جبکہ ایک اور تبصرہ تھا، اس کا کوئی جواز نہیں، عورت پر مردانگی دکھانا نامردی ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ آخر کب خواتین کو محفوظ زندگی گزارنے کا حق ملے گا، اور کب ایسے درندہ صفت رویوں کے خلاف مؤثر کارروائی ہوگی؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Karachi Domestic Worker Assault Case Accused Noman Breaks Silence and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karachi Domestic Worker Assault Case Accused Noman Breaks Silence to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.