چٹخارے دار جمعہ اسپیشل بریانی ! ایسا ذائقہ کہیں نہ کھایا ہوگا، ریسیپی پڑھیں اور آج ہی بنا لیں

اجزاء:

• چکن 800 گرام

• پیاز 1 چوتھائی کپ

• ادرک 1 کھانے کا چمچ

• سبز الائچی 4 عدد

• کالی الائچی 4 عدد

• بادیان 4 عدد

• زیرہ 1 کھانے کا چمچ

• کالی مرچ 1 چائے کا چمچ

• کڑی پتا 3 سے 4

• پیاز آدھ کپ

• تیل 2 کھانے کے چمچ

• دہی 1کپ

• ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

• زیرہ 1چائے کا چمچ

• دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

• سفید مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

• نمک حسبِ ذائقہ

• سبزمرچیں 2-3 عدد

• زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

• چاول 1 کپ

• ہرا دھنیا

• یخنی آدھ کپ

سفید بریانی بنانے کا طریقہ:

۔ ایک پین میں دو کپ پانی اور چکن ڈال کر ابال لیں اور پھر جھاگ اتار دیں۔

۔ اب اس میں سبز الائچی، کالی الائچی، بادیان، زیرہ، کالی مرچ، کڑی پتا، پیاز اور ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ پکا لیں۔

۔ یخنی تیار ہوجائے تو چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

۔ پھر ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں زیرہ، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔

۔ اب اس میں چکن، دہی، دھنیا پاؤڈر، سفید مرچ اور نمک ڈال کر 5 سے 7 منٹ پکائیں۔

۔ اب چکن قورمے اور چاولوں کی تہہ لگائیں۔

۔ پھر آدھ کپ یخنی ڈال کر اس پر دھنیا چھڑک دیں اور دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں، مزیدار بریانی تیار ہے۔

Restaurant Style White Chicken Biryani

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Restaurant Style White Chicken Biryani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Restaurant Style White Chicken Biryani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1199 Views   |   20 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

چٹخارے دار جمعہ اسپیشل بریانی ! ایسا ذائقہ کہیں نہ کھایا ہوگا، ریسیپی پڑھیں اور آج ہی بنا لیں

چٹخارے دار جمعہ اسپیشل بریانی ! ایسا ذائقہ کہیں نہ کھایا ہوگا، ریسیپی پڑھیں اور آج ہی بنا لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چٹخارے دار جمعہ اسپیشل بریانی ! ایسا ذائقہ کہیں نہ کھایا ہوگا، ریسیپی پڑھیں اور آج ہی بنا لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔