کبھی بھی بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ.. مرینہ خان نے پوری زندگی بے اولاد رہنے کا مشکل فیصلہ کیوں کیا؟

"میں نے اور شوہر نے مشترکہ طور پر بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم دونوں بھتیجے اور بھانجیوں سے ملنے جاتے اور کھیلتے تھے لیکن گھر واپس آنے کے بعد بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے تھے"

یہ انکشاف کیا ہے سینئر اداکارہ مرینہ خان نے جن کے شوہر جلیل اختر بھی ٹیلی-ویژن پروڈیوسر ہیں. حالیہ پوڈکاسٹ میں مرینہ خان نے اپنی نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بے اولادی کی وجہ اپنا فیصلہ قرار دی.

مرینہ خان نے بتایا کہ اُس وقت میرے کیرئیر کا آغاز تھا اور بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا میں کبھی بھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھی. زندگی میں کبھی ایسا خیال آیا تو بھی بچہ گود لینے کو ترجیح دوں گی۔ میں نے اور شوہر نے میڈیا پر کام کرنے کا آغاز کیا تو ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. اگر آج بھی ہمیں دوبارہ آپشن دیا جائے تو میں کام جاری رکھنے کو ترجیح دوں گی.

"میرے اور شوہر کے درمیان کبھی لڑئی جھگڑا نہیں ہوا. ہم دونوں ہمیشہ ساتھ کام کرتے ہیں اور سیر تفریح کے لئے جاتے ہیں بچے پیدا نہ کرنا فیصلہ ہم دونوں کا مشترکہ تھا اور یہ ہمارے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوا۔

مرینہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ان کو اور ان کے شوہر کو جانوروں سے کافی لگاؤ ہے. ایک بار انہوں نے دو بلیاں پالیں جن کے بچے ہوگئے اس طرح ان کے گھر میں 24 بلیاں ہوگئیں. اتنا ہی نہیں بلکہ ایک بار ایک آدمی ان کے گھر بلیوں سے بھرا کارٹن بھی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

Marina Khan Opens Up About Staying Childless

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Marina Khan Opens Up About Staying Childless and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Marina Khan Opens Up About Staying Childless to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   74411 Views   |   20 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

کبھی بھی بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ.. مرینہ خان نے پوری زندگی بے اولاد رہنے کا مشکل فیصلہ کیوں کیا؟

کبھی بھی بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ.. مرینہ خان نے پوری زندگی بے اولاد رہنے کا مشکل فیصلہ کیوں کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کبھی بھی بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ.. مرینہ خان نے پوری زندگی بے اولاد رہنے کا مشکل فیصلہ کیوں کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔