بار بار حلق خشک ہونا کس بیماری کی علامت ہے؟ ابھی اس کی وجوہات جانیئے کہیں آپ کسی خطرناک مرض کا شکار نہ ہو جائیں

بچے ہوں یا بڑے بوڑھے اکثر ہی حلق خشک ہونے اور حلق میں کانٹے پڑنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں جو کو ہم سب موسم کی تبدیلی اور پانی کی کمی سمجھ کر ہمیشہ ہی نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بار بار حلق خشک ہونا کون سی بیماری کی علامت ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کا گلہ بار بار سوکھتا ہو اور حلق میں کانٹے پڑتے محسوس ہوتے ہیں تو اسے ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے، کیونکہ یہ شوگر کی ایک واضح علامت ہے۔
جی ہاں! آج کل بڑے ہوں یا بوڑھے سب ہی شوگر میں تیزی سے مبتلا ہوتے جا رہے ہیں اور اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم خود بیماری کو گھر کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اس کی علامات کو بار بار نظر انداز کر کے خود کو اس بیماری میں مبتلا ہونے میں مدد کرتے ہیں۔

• تحقیق کے مطابق

اس حوالے سے امریکی یونیورسٹی ’امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن‘ میں ایک تحقیق بھی کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ خون میں شو گر کی سطح غیر متوازن اور اکثر اوقات زیادہ رہنا منہ کے ہر وقت خشک رہنے کا سبب بنتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر کچھ کیے تھکاوٹ کا محسوس ہونا اور جسمانی وزن کا متوازن ہونے کے باوجود بھی اگر منہ خشک رہتا ہے تو یقیناً یہ ذیابطیس کی علامت ہے۔
ماہرینِ صحت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر پانی پینے کے باوجود بھی اور بنا کوئی تھکاوٹ والا کام کئے بنا بھی آپ کا حلق بار بار خشک ہو رہا ہے تو اس مسئلے کو ہرگز نظرانداز نہ کریں اور فوری ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
تاہم اگر زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال جاری رکھیں جبکہ کیفین مرغن غذاؤں اور مصالحے دار سالن وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں۔

Halaq Ka Bar Khushk Hona

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Halaq Ka Bar Khushk Hona and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Halaq Ka Bar Khushk Hona to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9120 Views   |   29 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بار بار حلق خشک ہونا کس بیماری کی علامت ہے؟ ابھی اس کی وجوہات جانیئے کہیں آپ کسی خطرناک مرض کا شکار نہ ہو جائیں

بار بار حلق خشک ہونا کس بیماری کی علامت ہے؟ ابھی اس کی وجوہات جانیئے کہیں آپ کسی خطرناک مرض کا شکار نہ ہو جائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بار بار حلق خشک ہونا کس بیماری کی علامت ہے؟ ابھی اس کی وجوہات جانیئے کہیں آپ کسی خطرناک مرض کا شکار نہ ہو جائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔