شوہر چلا گیا 3 بیٹیوں رہ گئیں، کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔۔ 85 سال کی عمر میں روڈ پر سوڈا بیچنے والی بوڑھی اماں اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑی

زندگی کسی کسی پر اتنی تنگ ہوتی ہے کہ سامنے والا انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ ہم کتنے ناشکرے ہیں جو زرا سی تکلیف پر خدا سے شکوہ کرنا شروع کردیتے ہیں جبکہ دوسرے ہم سے زیادہ مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں وہ بھی ہمت اور حوصلے کے ساتھ۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی بوڑھی اماں کی کہانی سنانے جارہے ہیں جو 85 سال کی عمر میں روڈ پر سوڈا بیچ کر اپنا گھر چلا رہی ہیں۔

وہ کہتی ہیں، میرے شوہر کے انتقال کے بعد زندگی اور تنگ ہوگئی کیونکہ 3 بیٹیوں کی ذمہ داری مجھ اکیلے پر آگئی، لیکن میں نے ہمت سے کام لیا اور محنت مزدوری کرنا شروع کی۔ اپنی تینوں بیٹیوں کی پرورش کی اور ان میں سے 2 کی شادی کرادی۔

پھر عمر کے ساتھ بیماری اور کمزوری بڑھنے لگی اور مجھے لقوہ مار گیا جس کی وجہ سے بستر سے لگ گئی، وہ وقت انتہائی برا تھا کیونکہ گھر میں کھانے کے لیئے بھی کچھ نہیں تھا۔ اس وقت مجھے لوگوں سے مدد مانگنی پڑی ان کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑے لیکن کوئی بھی مدد کو آگے نہ آیا۔

مرتا کیا نہیں کرتا میں خود ہی اپنے گھر کا چولہا جلانے دوبارہ باہر نکلی اور سوڈے کی ریڑھی لگائی، جس کی وجہ سے ایک بار پھر ہم کھانے کے قابل ہوئے۔ وہ بیماری کا بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ، ہاں اس عمر میں کام صحیح سے ہوتا نہیں ہے جسم دُکھتا ہے ہاتھ کانپتے ہیں لیکن میں مجبور ہوں، گھر میں ایک بیٹی ہے جسکی شادی ابھی مجھے کرانی ہے اور ساتھ ہی جینے کے لیئے ایک سوکھی روٹی بھی تو چاہیئے۔ بس جب تک سلامت ہوں محنت کروں گی۔

85 Saal Ki Amma Soda Bechte Hue

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 85 Saal Ki Amma Soda Bechte Hue and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 85 Saal Ki Amma Soda Bechte Hue to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1772 Views   |   01 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوہر چلا گیا 3 بیٹیوں رہ گئیں، کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔۔ 85 سال کی عمر میں روڈ پر سوڈا بیچنے والی بوڑھی اماں اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑی

شوہر چلا گیا 3 بیٹیوں رہ گئیں، کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔۔ 85 سال کی عمر میں روڈ پر سوڈا بیچنے والی بوڑھی اماں اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر چلا گیا 3 بیٹیوں رہ گئیں، کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔۔ 85 سال کی عمر میں روڈ پر سوڈا بیچنے والی بوڑھی اماں اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔