اگر آپ کا بچہ کھانے کے بعد الٹیاں کرتا ہے تو آپ کے بچے کے معدے میں تیزابیت تو نہیں ہوگئی؟ شیر خوار بچوں میں معدے کی تیزابیت کی 8 نشانیاں جس سے پتہ لگانا ہو آسان

شیر خوار بچوں کی صحت کا خیال رکھنا سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کی حرکات و سکنات کو والدین بھی نہیں سمجھ پاتے کہ ان کے جسم میں کیا ہورہا ہے کیا بیماری ہے کیا مسئلہ ہورہا ہے اور بعض اوقات اس وجہ سے بچے اندر ہی اندر بڑے مسائل میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس لئے سب سے عام مشورہ تو یہ ہے کہ آپ بچوں کا ہفتے میں ایک مرتبہ اپنے معالج سے معائنہ لازمی کروائیں کیونکہ آج کل بڑھتی بیماریوں کے دور میں بچوں کی صحت کے ساتھ سمجھوتا کرنا بلکل بھی درست نہیں ہے۔

اسی طرح ایک مسئلہ معدے میں تیزابیت کا بھی ہے جو والدین فوراً سمجھ نہیں پاتے ہیں اور شیر خوار بچوں میں معدے کی تیزابیت کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب غذا معدے سے واپس غذا کی نالی میں آجاتے ہیں۔

غذا کی نالی کا نچلا حصہ معدہ سے ملتا ہے اور خوراک اس نالی کے ذریعے حلق سے معدے تک پہنچتی ہے وہیں دائرے نما ایل ای ایس مسلز ہوتے ہیں جو کھانا ہضم نہ ہونے کی صورت میں بند ہوجاتے ہیں یوں کھانا پلٹ کر واپس آنے لگتا ہے الٹی، متلی اور قے بھی اسی وجہ سے ہوتی ہیں۔

اس لئے جب بھی آپ کے بچے کو کھانے کے فوراً بعد یعنی شیر خوار بچوں کو دودھ پینے کے بعد ڈکار نہ آئے اور الٹی ہوجائے تو اس کی ایک وجہ معدے میں تیزابیت بھی ہوتی ہے۔

ماہرینِ طفل کے مطابق: '' معدے میں تیزابیت کا مسئلہ 2ماہ سے 18 ماہ کے بچوں میں زیادہ ہوتا ہے جس کو بروقت تشخیص نہ کیا جائے تو یہ سنگین مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ '' بچوں میں معدے کی تیزابیت کی عام نشانیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جان لیں ہو سکتا ہے کہ آپ کا بچہ بھی اس کا شکار ہو۔

جیسے: کھانے کے بعد ڈکار نہ آنا اور اگر ڈکار آجائے تو اس کے ساتھ پانی نکلنا یا پھر الٹی ہوجانا، بچے کا مستقل چڑ چڑا رہنا، دودھ پینے سے کترانا، بچے کا وزن نہ بڑھنا، انگڑائیاں زیادہ لینا یا پھر پرسکون نیند نہ لینا وغیرہ۔۔ تمام تر علامات ہیں بچے کے معدے میں تیزابیت کی۔

اگر آپ بھی یہ علامات بچوں میں دیکھ رہے ہیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع فرمائیں۔

Bachon Mein Vomiting Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Mein Vomiting Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Mein Vomiting Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6885 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

اگر آپ کا بچہ کھانے کے بعد الٹیاں کرتا ہے تو آپ کے بچے کے معدے میں تیزابیت تو نہیں ہوگئی؟ شیر خوار بچوں میں معدے کی تیزابیت کی 8 نشانیاں جس سے پتہ لگانا ہو آسان

اگر آپ کا بچہ کھانے کے بعد الٹیاں کرتا ہے تو آپ کے بچے کے معدے میں تیزابیت تو نہیں ہوگئی؟ شیر خوار بچوں میں معدے کی تیزابیت کی 8 نشانیاں جس سے پتہ لگانا ہو آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کا بچہ کھانے کے بعد الٹیاں کرتا ہے تو آپ کے بچے کے معدے میں تیزابیت تو نہیں ہوگئی؟ شیر خوار بچوں میں معدے کی تیزابیت کی 8 نشانیاں جس سے پتہ لگانا ہو آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔