Yasir Shami Blessed With A Baby Boy
یاسر شامی ایک ایسا نام ہے جو دلوں کو چھو لینے والے سوال کرتا ہے، اور اب اُس کے اپنے دل کو چھو لینے والی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں یاسر اپنی اہلیہ اور نومولود بیٹے کے ساتھ لیبر روم میں خوشی سے جگمگاتے نظر آئے۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے جذبات کو سادگی سے سمیٹتے ہوئے بتایا، الحمدللہ! ہمارے ہاں دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی ہے، جس کا نام ہم نے ’اوحد یاسر شامی‘ رکھا ہے۔
یاسر نے بیٹے کا نام اوحد یاسر شامی رکھا ہے جو عربی نام ہے اور اس کے معنیٰ بے مثل، منفرد اور بے نظیر کے ہیں۔ اس نام کا لکی نمبر 7 ہے۔
یاسر نے نہ صرف نئے مہمان کی آمد کا ذکر کیا، بلکہ اہلیہ اور بچے کی خیریت بھی شیئر کی، اور اس پورے سفر میں ساتھ دینے والی ڈاکٹر طیبہ وسیم اور ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ، یہ لمحہ ان کے لیے بے حد خاص ہے، اور وہ رب کے شکر گزار ہیں جس نے ان کے گھر محبت، رحمت اور خوشی کے رنگ بکھیر دیے۔
ایسا لگتا ہے جیسے یاسر شامی کی زندگی میں ایک نئی کہانی، نیا جذبہ اور نئی روشنی شامل ہو گئی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasir Shami Blessed With A Baby Boy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasir Shami Blessed With A Baby Boy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.