عام طور پر یہی تصور کیا جاتا ہے کہ گڑ کو مزيدار میٹھے پکوان بنانے کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے- مگر حقیقت یہ ہے کہ گڑ کو صرف کھانا ہی نہیں ہوتا بلکہ لگانا بھی ہوتا ہے اور اس کو لگانے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں اس حوالے سے ہم آپ کو آج آگاہ کریں گے-
بالوں کی صحت کے لیے
گڑ کا استعمال بالوں کی صحت کے لیے کس طرح کیا جاسکتا ہے یہ ایک حیران کن بات لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ گڑ کو پیس کر اس میں دہی، ملتانی مٹی اور پانی کو ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو بالوں پر لگا لیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد اس کو سادہ پانی سے دھو کر شیمپو کر لیں- اس عمل کو ہر پندرہ دن بعد دہرائيں کچھ ہی دنوں میں بال چمکدار اور صحت مند ہو جائيں گے-
نرم و نازک جلد کے لیے
خوبصورت جلد ہی درحقیقت خوبصورتی کی اساس ہوتی ہے جس کے لیے جلد کا نرم و نازک ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے داغ دھبوں سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے- اس کے لیے گڑ کا استعمال اس خاص طریقے سے کرنے سے ڈھیروں فائدے مل سکتے ہیں-
دو چمچ شہد لے لیں اور اس میں چںد قطرے لیموں کے بھی شامل کر لیں اور ایک چمچ پسا ہوا گڑ شامل کر کے اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں اور اس کے بعد اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر نرمی سے لگائيں اور خشک ہونے کا وقت دیں- جب اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو اس کو نیم گرم پانی سے دھو لیں ہر ہفتے میں ایک بار اس عمل کو دہرائيں اور فرق خود دیکھیں-
پھوڑے پھنسی کا خاتمہ
عام طور پر اکثر افراد خون کے فاسد مادوں کی موجودگی کی وجہ سے پھوڑے پھنسی نکلنے سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے ان کی شخصیت کی خوبصورتی اور اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے- ایسے افراد اگر ہر کھانے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں گڑ کھا لیا کریں تو گڑ کی تاثیر کے سبب خون سے یہ مادے خارج ہو جائيں گے اور پھوڑے پھنسی بننے کا عمل ختم ہو جائے گا-
جسم میں موجود دانوں کے علاج کے لیے
اکثر برسات کے موسم میں جسم میں ایسے دانے نکل آتے ہیں جن کا منہ نہیں بنا ہوتا ہے اور وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں- ایسے دانوں کے خاتمے کے لیے صدیوں سے ایک خاص آمیزہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے لیے تھوڑا سا گڑ اور آدھی سی منہ دھونے کے صابن کی ٹکی لے لیں اور ان دونوں کو کسی برتن میں پکا لیں یہاں تک کہ ایک پیسٹ بن جائے-
یہ پیسٹ نیم گرم حالت میں ایک پٹی پر لگا کر دانے کی جگہ لگا لیں اور 24 گھنٹوں تک پٹی باندھ کر چھوڑ دیں 24 گھنٹوں کے بعد پٹی کھولیں تو نہ صرف اس دانے کا منہ بن چکا ہوگا بلکہ اس میں سے مواد بھی خارج ہو چکا ہوگا-
یہ تمام فوائد گڑ کی طبی اہمیت کو بیان کرنے کے لیے کافی ہیں اور ان کا استعمال صدیوں سے کیا جاتا رہا ہے-
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jaggery Other Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaggery Other Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.