یہ پھر آگیا اپنا سڑا ہوا منہ لے کر۔۔ احسن خان کی جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات! سوشل میڈیا پر ہنگامہ

Ahsan Khan Meets Javed Akhtar And Shabana Azmi Faces Backlash

احسن خان کی حال ہی میں ایک ایسی ملاقات خبروں کی زینت بن گئی جو جذباتی اور سیاسی سطح پر خاصی حساس تھی۔

برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران احسن خان کی ملاقات بھارتی فلمی شخصیات جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ یہ وہی جاوید اختر ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے نہایت نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے سخت ردِعمل دیا تھا۔

مگر اس بار منظر کچھ مختلف تھا—تقریب میں احسن خان، جاوید اختر اور شبانہ اعظمی ایک ساتھ موجود تھے، جس نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی۔

احسن خان کا پیغام: آئیے امن کی بات کریں!

تقریب میں احسن خان نے کھل کر امن اور بھائی چارے کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا، ہم سب کو امن کی راہ اپنانی چاہیے، دشمنی میں کچھ نہیں رکھا۔ مل بیٹھ کر بات کرنا ہی اصل راستہ ہے۔

احسن خان نے نفرت کے ماحول میں محبت کی بات کی، مگر سوشل میڈیا نے اس ملاپ کو مختلف زاویوں سے دیکھا۔

انٹرنیٹ پر عوام کی ملی جلی رائے

ایک صارف نے غصے میں کہا، یہ (جاوید اختر) پھر آگیا اپنا منحوس منہ لے کر!

تو ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا، جاوید اختر تو لگ رہا جیسے رُسی ہوئی پھپھو بنے بیٹھے ہیں۔

دوسرے نے احسن خان کی طنزیہ تعریف کرتے ہوئے کہا، سلام ہے احسن کو، جو ایسے بندے کے سامنے کھڑے ہو کر امن کی بات کر گیا۔

ایک اور دلچسپ تبصرہ آیا، احسن خان تو امن کی بات کر رہا ہے، مگر جاوید اختر شاید دل ہی دل میں پاکستان کے خلاف تقریر کی ریہرسل کر رہا ہو۔

احسن خان نے ایک مشکل موقع پر امن کا پرچم بلند کیا، مگر کیا ایسی ملاقاتیں اصولوں پر سمجھوتہ ہیں یا مستقبل کے بہتر تعلقات کی طرف پہلا قدم؟

یہ سوال سوشل میڈیا پر اب بھی گردش کر رہا ہے۔

Ahsan Khan Meets Javed Akhtar And Shabana Azmi Faces Backlash

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahsan Khan Meets Javed Akhtar And Shabana Azmi Faces Backlash and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahsan Khan Meets Javed Akhtar And Shabana Azmi Faces Backlash to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1612 Views   |   15 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 July 2025)

یہ پھر آگیا اپنا سڑا ہوا منہ لے کر۔۔ احسن خان کی جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات! سوشل میڈیا پر ہنگامہ

یہ پھر آگیا اپنا سڑا ہوا منہ لے کر۔۔ احسن خان کی جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات! سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ پھر آگیا اپنا سڑا ہوا منہ لے کر۔۔ احسن خان کی جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات! سوشل میڈیا پر ہنگامہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔