بادام والا فائدہ خربوزے میں ۔۔ گرمیوں کے اس پھل کو کھانا اپنی عادت بنالیں، سستے پھل کے مہنگے فائدے

خربوزہ آج کل ہر کسی کے گھر میں کھایا جانے والا پھل ہے جس کو فروٹ چاٹ میں بھی ڈالا جا رہا ہے اور ٹھنڈا کرکے استعمال بھی کیا جا رہا۔ یہ اس وقت بازار میں کم داموں میں بھی مل رہا ہے۔ جب تک یہ پھل آپ کی پہنچ میں ہے اس سے ڈھیر سارے فائدے اٹھائیں اور اپنی زندگی آسان بنائیں۔ آئیے آپ کو آج کے فوڈز میں گرمی کے اس پھل خربوزے کے فائدے بتاتے ہیں تاکہ ہر کوئی مستفید ہوسکے۔

خربوزے میں گلوکوز، پوٹاشیم، تانبا، وٹامن اے، بی شامل ہوتے ہیں۔ اس کو کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور جسم سے فاسد مادے خارج ہو جاتے ہیں۔ خربوزہ یرقان، پتھری جیسے امراض میں بھی کارآمد ہے۔ لیکن خالی پیٹ خربوزہ نہ کھائیں۔ دو کھانوں کے بیچ میں خربوزہ کھانا چاہیے۔ خربوزے میں پانی کی مقدار خاصی ہوتی ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ خربوزے کھانے کے بعد پانی بالکل نہیں پینا چاہئے اس سے جسم پر اچھے اثرات نہیں ہوتے بلکہ ہیضہ ہو جاتا ہے۔

٭ گرمی زیادہ لگتی ہے تو آپ خربوزہ کھائیں یہ نہ صرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ دل اور دماغ کو ٹھنڈک اور راحت بخشتا ہے۔

٭ کمزوری زیادہ ہے، پٹھوں اور رگوں کی تکلیف نہیں جاتی تو استعمال کریں خربوزہ اور پائیں اس میں موجود وٹامن ڈی کی بھرپور افادیت سے مضبوط پٹھے اور دورانِ خون بھی فعال کریں۔

٭ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو خربوزے کو کھائیں، اس کے کھانے سے نہ صرف پیشاب زیادہ آتا ہے ساتھ ہی فاضل مادے بھی جسم سے باآسانی خارج ہوجاتے ہیں، لیکن اس کو کھانے کے بعد پانی کم ازکم پندرہ منٹ نہ پئیں۔

٭ یرقان اور گردے میں پتھری کی شکایت ہوگئی ہے تو بھی اس کا استعمال کریں یہ آپ کی اس بیماری میں بھی دوائی کا کام کرے گا۔

٭ گرمی میں عام طور پر گرمی دانے یا بچوں کو پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں، لہٰذا اس تکلیف میں خربوزے کا استعمال خاصا مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن!

٭ خربوزے کو رات میں استعمال نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ دن ہی میں کھائیں اور بھرے پیٹ پر نہ کھائیں ورنہ پیٹ پھول سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کھانے کے بعد خربوزہ کھانا چاہتے ہیں تو کھانا بھوک سے کم کھائیں۔

٭ اس میں موجود وٹامن ڈی صحت کیلئے مفید ہے۔ جسم کے پٹھوں اور رگوں کو توانائی دیتا ہے۔ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے۔ گرمی میں اسے ضرور کھائیں۔ تاکہ جسم کو بھرپور توانائی ہے۔

٭ یہ جسم میں سوڈیم (نمک) کوخارج کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں اضافی پانی نہیں ٹہرتا اور سوجن پیدا نہیں ہوتی اس لئے ڈاکٹر کے مشورے سے حاملہ خواتین میں خربوزے کا استعمال نہایت فائدہ مند ہے۔

٭ ماہواری کے دوران خواتین کو پیٹ میں درد ہونا ایک عام بات ہے لیکن یہ درد کبھی کبھی شدت اختیار کرلیتا ہے اور اس کی ایک وجہ خون کا جمنا ہوتا ہے۔ خربوزے جمے ہوئے خون کو پگھلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پیشاب آور ہوتے ہیں اس وجہ سے خربوزہ کھانے سے ماہواری کے درد میں آرام ملتا ہے۔

Kharbooza Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kharbooza Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kharbooza Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3234 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

بادام والا فائدہ خربوزے میں ۔۔ گرمیوں کے اس پھل کو کھانا اپنی عادت بنالیں، سستے پھل کے مہنگے فائدے

بادام والا فائدہ خربوزے میں ۔۔ گرمیوں کے اس پھل کو کھانا اپنی عادت بنالیں، سستے پھل کے مہنگے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادام والا فائدہ خربوزے میں ۔۔ گرمیوں کے اس پھل کو کھانا اپنی عادت بنالیں، سستے پھل کے مہنگے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔