Netizens Troll Rabeeca Khan And Hussain Tareen Trip Videos
انسٹاگرام کی اسٹار، یوٹیوب کی کوئین ربیکا خان، جن کے لاکھوں فالورز ہر لمحے ان کی اپڈیٹس کا انتظار کرتے ہیں، اب ایک نئے تنازعے میں گِھر چکی ہیں۔ شادی کے بعد حسین ترین کے ساتھ نئے سفر کی شروعات کرتے ہوئے ربیکا کی ویڈیوز اور انداز اس وقت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ گانوں پر ڈانس، رنگین کپڑے، جُھومتی ریلز۔۔ ربیکا اپنی چھٹیاں حسین ترین اور قریبی دوستوں کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں منا رہی ہیں۔ رانی مکھرجی کے گانے 'لڑکی کیوں' پر ان کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی، لیکن تبصرے دو رُخ اختیار کر گئے۔
جہاں کچھ صارفین نے محبت اور خوشی کی جھلک دیکھی، وہیں کچھ زبانیں کاٹنے پر تُل گئیں۔ ایک نظر کمنٹس پر ڈالتے ہیں۔۔۔
۔ کارٹون لگ رہی ہو، یہ کیسا لباس ہے؟
۔ ہر ویڈیو میں عجیب حرکتیں؟ کبھی سکون سے بھی بیٹھا کرو!
۔ چار دن سے ایک ہی کپڑے؟ فیشن سینس ختم ہو گیا کیا؟
۔ اتنی بڑی ہوکر بچوں والا پرس؟
ربیکا کا پیلا فلورل جمپ سوٹ اور کالا اِنر ہو یا ان کا اندازِ رقص ہر چیز کو اوور، بے جوڑ اور ٹوچّے پن کے طعنے دیے جا رہے ہیں۔
مگر سوال یہ ہے، کیا ہر دلہن سے صرف سادگی، چپ چاپی اور پردہ ہی توقع کی جانی چاہیے؟
کیا شوہر کے ساتھ خوشگوار لمحے شیئر کرنا فیشن کرائم ہے؟
ربیکا خان نے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا، لیکن ان کی مسکراتی تصویریں، جاندار ویڈیوز اور بے فکر انداز خود بتا رہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے شور کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں — اور زندگی کو اپنی شرائط پر جینے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizens Troll Rabeeca Khan And Hussain Tareen Trip Videos and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizens Troll Rabeeca Khan And Hussain Tareen Trip Videos to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.