جب شردھا کپور نے ورون دھون سے محبت کا اظہار کیا ۔۔ دونوں کے بیچ ایسا کیا ہوا جو بات مار پیٹ تک پہنچ گئی؟

بھارتی اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا کہ ماضی میں شردھا کپور نے لڑکوں سے ان کی پٹائی کروائی تھی۔

دراصل شردھا کا پروپوزل قبول نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے ورون کی پٹائی لگوادی تھی۔

کچھ وقت پہلے شردھا کپور نے انکشاف کیا تھا کہ، انہوں نے ورون کو ایک پہاڑی پر لے جا کر منفرد انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا لیکن ورون نے ان کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔

جس پر ورون دھون نے اب شردھا کی کہانی پر اپنی وضاحت پیش کردی ہے

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شردھا کپور کا دل کیسے توڑا؟

تو انہوں بتایا کہ، "یہ اس وقت کی بات ہے جب میں صرف 8 سال کا تھا۔ اسکے دو سال بعد جب شردھا نے مجھے اپنی 10ویں سالگرہ پر بلایا تو وہاں دیگر تین چار لڑکے بھی موجود تھے جو شردھا کو پسند کرتے تھے۔ ان لڑکوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں شردھا کو پسند کیوں نہیں کرتا؟ میں نے کہا، مجھے لڑکیوں میں دلچسپی نہیں اور میں یہاں صرف ڈانس مقابلہ جیتنے آیا ہوں۔"

ورون کے مطابق، اس انکار کے بعد میری ان لڑکوں سے لڑائی ہوگئی اور انہوں نے مجھے مارا پیٹا، جبکہ یہ مار پیٹ شردھا نے کروائی تھی کیونکہ میں ’ہاں‘ نہیں بول رہا تھا۔

شردھا کپور اور ورون دھون کی بچپن کی کہانی جب سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے اسے خوب پسند کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن بھی عام بچوں کی طرح تھا۔

Shraddha Kapoor Proposed Varun Dhawan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shraddha Kapoor Proposed Varun Dhawan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shraddha Kapoor Proposed Varun Dhawan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   294 Views   |   26 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 December 2024)

جب شردھا کپور نے ورون دھون سے محبت کا اظہار کیا ۔۔ دونوں کے بیچ ایسا کیا ہوا جو بات مار پیٹ تک پہنچ گئی؟

جب شردھا کپور نے ورون دھون سے محبت کا اظہار کیا ۔۔ دونوں کے بیچ ایسا کیا ہوا جو بات مار پیٹ تک پہنچ گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب شردھا کپور نے ورون دھون سے محبت کا اظہار کیا ۔۔ دونوں کے بیچ ایسا کیا ہوا جو بات مار پیٹ تک پہنچ گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔