تھائی رائیڈ یا پھر ذیابطیس۔۔ ناخنوں کی پیلی رنگت کس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہے؟ جانیئے

سفید اور صاف ستھرے ناخن ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے کی وجہ بنتے ہیں لیکن اگر یہی ناخن پیلے ہو جائیں تو اس سے آپ کے ہاتھوں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے، یہ نہ صرف آپ کی ناخنوں کی صحت کو خراب کرتے ہیں بلکہ آپ کی شخصیت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

• ناخنوں کی رنگت پیلی ہونے کی وجوہات

اخنوں کا پیلا ہونا کئی وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے بعض اوقات ہم جو کھانا کھاتے ہیں اس کا رنگ ناخنوں پر رہ جاتا ہے جو آسانی سے دور نہیں ہوتا یا پھر کیلشیم کی کمی بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔

• ہلدی کا استعمال

ہم جو پکوان کھاتے ہیں ان میں اکثر ہلدی شامل ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کھانا کھانے کے بعد صدی پیلے داغ ناخنوں پر آجاتے ہیں اور کیونکہ ہم روز ہی اس طرح کے کھانے استعمال کرتے ہیں اس لئے یہ داغ روز لگنے کی وجہ سے گہرے ہو جاتے ہیں اور ہمارے ناخنوں کی مستقل رنگت پیلی ہو جاتی ہے۔

• سوڈے کا استعمال

جہاں سوڈے کا استعمال ہمارے دانتوں کو چمکاتا ہے وہیں اگر سوڈے کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو اس سے ہمارے ناخنوں کی صحت متاثر ہوتی ہے اور ہاتھوں پر بار بار سوڈا لگنے سے ان کی رنگت پیلی پڑ جاتی ہے۔

• کیمیکلز

اکثر خواتین ناخن پالش اور اس کا ریموور عام طور پر بازار سے سستا خرید لیتی ہیں اور اس لوکل پراڈکٹ سے ان کی ناخن کی چمک دور ہو جاتی ہے اور اس میں تیز کیمیکل شامل ہونے کی وجہ سے ناخنوں کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔

• بیماری کی علامت

اکثر اوقات ناخنوں کی زرد رنگت ہمیں کسی بیماری کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے جیسے تھائیرائیڈ، چنبل یا پھر ذیابطیس اس لئے اگر ناخنوں کی رنگت تبدیل ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پیلے ناخنوں سے قدرتی طور پر کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟

زرد پن سے چھٹکارا پانے اور ناخنوں کی صحت مند نشوونما کو فروغ دینے کے لیے آپ کو پہلے سے ہونے والے نقصان کو درست کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے آپ کو اپنے ناخنوں کو صابن سے صاف کرنے اور پھر انہیں روزانہ کی بنیاد پر ناریل کے تیل یا بادام کے تیل سے نم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تیل آپ کے ناخنوں کو غذائیت فراہم کریں گے اور کھوئی ہوئی چمک کو واپس لوٹائیں گے۔
اگر آپ کے ناخنوں میں فنگل انفیکشن یا الرجی ہے تو ٹی ٹری آئل کا استعمال انفیکشن کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ٹی ٹری آئل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس کے علاوہ آپ کو اپنی خوراک میں کیراٹین اور بائیوٹین سے بھرپور غذائیں شامل کرنے کی ضرورت ہے، جیسے انڈے، ومیگا 3، فیٹی ایسڈ ، بلوبیری، بادام، سرخ گوشت اور ایوکاڈو وغیرہ ان سب کے استعمال سے بھی ناخنوں کی زرد رنگت دور کی جا سکتی ہے۔

Peely Nakhun Kis Bemari Ki Alamat Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peely Nakhun Kis Bemari Ki Alamat Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peely Nakhun Kis Bemari Ki Alamat Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4116 Views   |   17 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تھائی رائیڈ یا پھر ذیابطیس۔۔ ناخنوں کی پیلی رنگت کس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہے؟ جانیئے

تھائی رائیڈ یا پھر ذیابطیس۔۔ ناخنوں کی پیلی رنگت کس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہے؟ جانیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تھائی رائیڈ یا پھر ذیابطیس۔۔ ناخنوں کی پیلی رنگت کس بیماری کی وجہ ہو سکتی ہے؟ جانیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔