میں لوگوں میں مذاق بن گئی تھی ۔۔ اس لڑکی نے کیسے خواتین کے من پسند ملبوسات پلاسٹک کی بوتل سے بنا ڈلے، مگر جب انہیں پہنا تو لوگوں نے ان کے ساتھ کیا کیا؟

مہنگے اور اچھے لباس پہننا تو ہر کسی کو اچھا لگتا ہے مگر کبھی آپ نے سوچا ہے کہ پلاسٹک جو ہمارے ماحول کیلئے بہت خطرناک ہے اس سے ہم کپڑے بھی بنا سکتے ہیں۔ جی ہاں فیصل آباد کی ایک ہونہار طالبہ نے یہ کارنامہ سرنجام دیا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک کا استعمال کر کے خواتین کے بہترین ڈیزائن والے کپڑے تیار کر لیے ہیں۔

اس لڑکی کا نام ہے نوشین جو کہتی ہیں کہ میں دنیا میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں کہ پاکستانی عوام ایک ماحول دوست قوم ہے اور رہی بات ان کپڑے بنانے کا خیال کیسےآیا۔تو نوشین کہتی ہیں کہ ہمیں یونیورسٹی میں تھیسز کیلئے ایک پراجیکٹ پر کام کرنا تھا تو میں نے سوچا کہ کچھ الگ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پھر میں نے 5 جوڑے بنائے۔

جن میں سے ایک جینز کے ساتھ پہننے کیلئے شرٹ، دوسرا جوڑا نیٹ اور پلاسٹک ملا کر بنایا پھر یوں ہی جیسے جیسے خیالات آتے گئے تو ڈیزائن بنتے چلے گئے یہی نہیں ان جوڑوں کو بنانے میں 5 ماہ کا وقت لگا پھر ایک دن اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب میں ہم 3 دوست یہی جوڑے پہن کر چلی گئیں تو لوگوں نے مذاق بنایا اور کہا کہ یہ کیا شاپر کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔

اسی طرف یونیورسٹی میں لوگوں کا رویہ ملا جلا رہا ہےمگر میں نے دل پر نہ لیا اور سوچا کہ ایسے لوگ بھی تو کافی ہیں جنہوں نے میرے فن کی قدر کی ہے۔ آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ یہ جوڑے اس قدر حسین لیکن ان کا ایک سب سے بڑا فائدہ خواتین کو یہ ہے کہ یہ انہیں برسات کے موسم میں پہن سکتی ہیں۔ جن سے ایک تو کپڑے خراب نہیں ہوں گے اور دوسری طرف کچھ نئے انداز کا لباس پہن کر اچھا بھی محسوس ہوگا۔

Main Mazaq Ban Gai Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Main Mazaq Ban Gai Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Main Mazaq Ban Gai Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2814 Views   |   05 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں لوگوں میں مذاق بن گئی تھی ۔۔ اس لڑکی نے کیسے خواتین کے من پسند ملبوسات پلاسٹک کی بوتل سے بنا ڈلے، مگر جب انہیں پہنا تو لوگوں نے ان کے ساتھ کیا کیا؟

میں لوگوں میں مذاق بن گئی تھی ۔۔ اس لڑکی نے کیسے خواتین کے من پسند ملبوسات پلاسٹک کی بوتل سے بنا ڈلے، مگر جب انہیں پہنا تو لوگوں نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں لوگوں میں مذاق بن گئی تھی ۔۔ اس لڑکی نے کیسے خواتین کے من پسند ملبوسات پلاسٹک کی بوتل سے بنا ڈلے، مگر جب انہیں پہنا تو لوگوں نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔