کیل مہاسوں سے نمٹنے کے لئے چہرے پر ایلوویرا کاٹ کر لگائیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، جانیں خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایلوویرا کے حیرت انگیز فوائد

یوں تو قدرت نے ہمیں بہت سے حیرت انگیز اور بہترین خصوصیات سے مالا مال پودے عطا کئے ہیں لیکن اگر خوبصورتی میں اضافے کی بات کی جائے تو ایلوویرا جیسی خصوصیات کسی میں نہیں، ایلوویرا کے جلد پر ان گنت فوائد ہیں جن پر آج ہم بات کریں گے۔
اکثر خواتین و مرد چہرے پر موجود دانوں، کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، اگر ان مسائل کے حل کے لئے ایلوویرا کا استعمال کیا جائے تو بے حد فائدے مند ثابت ہوگا، ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جس کو کئی سو سالوں سے خوبصورتی میں اضافے اور جلد کے مسائل کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات کے لئے اسے کیسے استعمال کرنا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات کے لئے ایلوویرا کا استعمال

• چہرے پر براہِ راست لگائیں

دن بھر میں کسی بھی وقت چہرے پر ایلوویرا جیل لگائیں اور اسے 20 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو کر کوئی موسچرائزر لگا لیں اس سے دانے دور ہوں گے داغ دھبے صاف ہوں گے۔

• دہی اور بیسن میں ملا کر لگائیں

ایک چمچ دہی لیں اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر شامل کر کے مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے چہرے پر لگا لیں۔

• ملتانی مٹی اور ایلوویرا

ایک چائے کا چمچ ایلوویرا جیل لیں، دو چائے کے چمچ عرقِ گلاب لیں اب اس میں 2 سے 3 چائے کے چمچ ملتانی مٹی شامل کر کے چہرے پر لگا لیں۔

• ضدی داغ دھبوں سے نجات

اگر چہرے پر ضدی داغ دھبے ہیں تو اس نے نجات کے لئے ایلوویرا کو رات بھر چہرے پر لگا کر سوئیں اور اس عمل کو جب تک دھبے دور نہ ہوں جاری رکھیں۔

• لیموں اور ایلوویرا

اگر آپ اپنی جلد کی رنگت نکھرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ داغ دھبے دانے کیل مہاسے جھریاں سب سے نجات مل جائے تو دو چھانے کے چمچ ایلوویرا میں 5 سے 6 قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو کر کوئی اچھا موسچرائزر لگا لیں۔

Alovera Se Dano Ka Ilaj

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Alovera Se Dano Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alovera Se Dano Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3802 Views   |   06 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیل مہاسوں سے نمٹنے کے لئے چہرے پر ایلوویرا کاٹ کر لگائیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، جانیں خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایلوویرا کے حیرت انگیز فوائد

کیل مہاسوں سے نمٹنے کے لئے چہرے پر ایلوویرا کاٹ کر لگائیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، جانیں خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایلوویرا کے حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیل مہاسوں سے نمٹنے کے لئے چہرے پر ایلوویرا کاٹ کر لگائیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال، جانیں خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایلوویرا کے حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔