اگر آپ بھی افطاری کے فوراً بعد چائے پیتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ جانیے چائے پینے کے کچھ ایسے نقصانات جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں

افطاری کے فوراً بعد چائے پینے کی جستجو اکثر لوگوں کو ہوتی ہے۔ یہاں افطاری کی، نماز پڑھی بس فوراً چائے مل جائے۔ یہ اکثر گھر کے مردوں کی عادت ہوتی ہے وہ افطار کے بعد فوری چائے کا آرڈر دے دیتے ہیں۔ لیکن اگر صحت کے حوالے سے دیکھا جائے تو افطار کرنے کے فوری بعد چائے پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر عائشہ ناصر اپنی ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ:
افطار کے فوری بعد چائے پینے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ ہم افطاری میں آئلی آئٹمز بھی کھاتے ہیں اور چائے بذاتِ خود کاربوہائیڈریٹس کا مجموعہ ہے۔ اس میں زیادہ فیٹ پایا جاتا ہے۔ اس لیے چائے کو افطار کے بعد پینے سے گریز کیا جائے۔
روزے میں تھکان سے جسم میں درد بھی رہتا ہے اور سر درد بھی۔ چائے میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے اس لیے سر درد کو دور کرنے کے لیے دودھ سے بنی اشیاء کو استعمال کرنا ترک کر دینا چاہیے۔ چائے پینے سے سر کا درد مزید بڑھ جاتا ہے۔
چائے پینے سے طاقت ملتی ہے اور جسم میں دیگر کام کرنے کی ہمت آ جاتی ہے۔ لیکن فوری بعد چائے نہ پی جائے بلکہ عشاء کی نماز کے بعد یا تراویح کے بعد آپ چائے پی لیں یہ مناسب ہے۔

چائے منع کرنے کی خاص وجہ؟

ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ چائے کی تاثیر چونکہ گرم ہوتی ہے اور روزے میں پورے دن ہم پیاسے ہوتے ہیں جسم ویسے ہی ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ چائے پینے کے بعد مذید ڈی ہائیڈریشن کا خدشہ ہوتا ہے، لہٰذا افطار کے فوری بعد چائے نہ پیئیں۔ بلکہ افطار کے بعد 3 سے 4 گلاس پی کر پھر چائے کا انتخاب کیا جائے۔ چائے پینے سے تیزابیت بھی ہو جاتی ہے۔

کون سی چائے پینی چاہیے؟

افطاری کے بعد اگر چائے پینے کی زیادہ ضرورت محسوس ہو تو دودھ پتی چائے چھوڑ کر ہربل ٹی یا گرین ٹی کا انتخاب کریں۔ اگر جسمانی درد کو دور کرنے کے لیے چائے پی رہے ہیں تو ادرک کی چائے پی لیں۔ اس سے آپ کو طاقت بھی ملے گی اور ہاضمہ بھی درست رہے گا۔

Iftar Ke Baad Chaye Na Piyen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iftar Ke Baad Chaye Na Piyen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftar Ke Baad Chaye Na Piyen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shakir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2754 Views   |   16 Apr 2022
About the Author:

Shakir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shakir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ بھی افطاری کے فوراً بعد چائے پیتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ جانیے چائے پینے کے کچھ ایسے نقصانات جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں

اگر آپ بھی افطاری کے فوراً بعد چائے پیتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ جانیے چائے پینے کے کچھ ایسے نقصانات جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی افطاری کے فوراً بعد چائے پیتے ہیں تو ٹہریں ۔۔ جانیے چائے پینے کے کچھ ایسے نقصانات جو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔