ذیابیطس کے مریض دودھ پی سکتے ہیں۔۔ سونے سے پہلے دودھ پینا کیسا ہے؟

ذیابیطس کا مرض اب بہت عام ہو چکا ہے، یہ اندر ہی اندر انسان کو کھوکلا کر دیتا ہے۔ اس کا مریض زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ سکتا ہے اگراحتیاطی تدابیراختیارنہ کرے، اپنے کھانے پینے میں، اپنی فٹنس کا خیال رکھا جائے۔ کچھ لوگ شوگر کے بعد بھی کھانے پینےمیں کوئی احتیاط نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوتی چلی جاتی ہے اور ذیابیطس کی انتہا پر پہنچ جاتے ہیں۔ اس لئے ان کو یہ ضرور پتہ ہونا چاہیے کہ وہ کیا کھائیں اورکس چیزمیں احتیاط کریں، لیکن کچھ ایسی بھی چیزیں ہیں جن کا بظاہر کوئی نقصان نظر نہیں آتا ۔ لیکن وہ شوگر بڑھانے کا باعث بن جاتی ہیں اس لئے آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپ جو کھا رہے ہیں وہ آپ کے لئے مفید ہے۔ انہی چیزوں میں یاک دودھ بھی ہے دودھ پینا اور وہ بھی رات کو سوتے وقت دودھ پینا کہیں ذیابیطس کے مریض کے لئے نقصان دہ تو نہیں ہے تو ہم یہاں آپ کو بتائیں گے کہ یہ آپ کو کس طرح فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے مریض دودھ پی سکتے ہیں ۔ لیکن اس کے لئے ان کو کچھ احتیاطیں کرنی ہوں گی ،ماہرینِ غذائیت کا یہ کہنا ہے کہ وہ اگر دودھ پئیں تو گائے کا دودھ پئیں۔ اور رات کو سوتے وقت دودھ پینا ان کے لئے صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ فل کریم دودھ میں لیکٹوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو اس سے آپ کی شوگر بڑھنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ گائے کا دودھ بھینس کے دودھ کی نسبت ہلکا ہوتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہتر رہتا ہے۔

کچھ ماہریں غذائیت یہ بھی کہتے ہیں کہ کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد دودھ پیا جا سکتا ہے کھانے کے فوراً بعد دودھ پینا نقصان دہ ہوتا ہے۔ کھانے کے دو گھنٹے بعد اور سونے سے ایک گھنٹہ پہلے دودھ کا پینا اچھا ہے۔ ورنہ اگر دودھ پیتے ہی سو جائیں گے تو یہ بھاری پن پیدا کرے گا، اور ہاضمے کے مسائل پیدا ہوں گے۔ لیکن کچھ ماہرین ذیابیطس کے مریضوں کا رات کو دودھ پینا صحیح نہیں سمجھتے کیونکہ اس کی وجہ دودھ میں موجود لیکٹوز ہے جو کہ چینی کی ہی ایک قسم ہے۔ اور رات میں دودھ پینے کی صورت میں وہ چینی آپ کی شوگر کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ کی چکنائی بھی کولیسٹرول بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ کچھ چیزوں میں احتیاط کر لی جائے اوراپنی صحت پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ اور درست وقت اور درست مقدار میں دودھ پیا جائے۔

ذیابیطس کے مریض اور دودھ:

اگر ذیابیطس کے مریض دودھ پیتے ہوئے اس میں ذرا سی دارچینی کا پاؤڈر ملا لیں یا تھوڑی سی ہلدی ڈال لیں تو یہی دودھ آپ کی دوا بن جائے گا ۔ اور دارچینی یا ہلدی کی خصوصیات کی وجہ سے آپ کی شوگر کنٹرول میں رہے گی اور پریشانی کا باعث نہیں بنے گی، لیکن یہ خیال رہے کہ بالکل بستر پر لیٹتے ہوئے دودھ نہ پئیں بلکہ ایک گھنٹہ پہلے ہی اسے پی لیں تاکہ ہضم ہو سکے۔

Kia Sugar Ke Mareez Doodh Pea Sktay Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kia Sugar Ke Mareez Doodh Pea Sktay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Sugar Ke Mareez Doodh Pea Sktay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3672 Views   |   23 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ذیابیطس کے مریض دودھ پی سکتے ہیں۔۔ سونے سے پہلے دودھ پینا کیسا ہے؟

ذیابیطس کے مریض دودھ پی سکتے ہیں۔۔ سونے سے پہلے دودھ پینا کیسا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذیابیطس کے مریض دودھ پی سکتے ہیں۔۔ سونے سے پہلے دودھ پینا کیسا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔