میرے گھر والے نہیں مان رہے تھے لیکن.. ضیاء محی الدین کی 2 شادیوں اور عمر کے فرق کے باوجود عذرا محی الدین نے ان سے شادی کیوں کی؟

"مشہور گلوکارہ ٹینا ثانی میری دوست ہیں. ایک دن ان کے گھر پروگرام میں ضیا محی الدین بھی موجود تھے اور اتفاق سے واپسی پر انھوں نے مجھے گھر ڈراپ کیا۔ ہماری تھوڑی بہت بات چیت ہوئی. اس سے اگلے روز ضیاء میرے بارے میں معلومات کے لیے ٹینا ثانی کے گھر گئے. اس کے بعد ضیاء نے مجھے فون پر شادی کیلئے پرپوز کیا"

یہ کہنا ہے اداکارہ عذرا محی الدین کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں تھیٹر کی دنیا کے لیجنڈ ضیاء محی الدین سے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سنایا.

عذرا محی الدین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا اس وجہ سے میرے گھر والے ہماری شادی کے لیے نہیں مان رہے تھے. اس کے علاوہ ضیاء پہلے بھی دو شادیاں کر چکے تھے اور بچے بھی تھے۔ لیکن میں ضیاء سے شادی کرنا چاہتی تھی. اس لئے اپنے بڑے بھائی سے بات کی اور پھر انہوں نے گھر والوں کو راضی کیا اس طرح ہماری شادی ہوگئی.

عذرا محی الدین کا کہنا تھا کہ مجھے روایتی شوہر پسند نہیں تھے اور ہمیشہ سے ایسے ساتھی کی تلاش تھی، جس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی ہو اور دوستی والا رشتہ بن سکے یہی وجہ تھی کہ میں بھی ضیاء محی الدین سے شادی کرنا چاہتی تھی.

"ہماری شادی 1994 میں ہوئی اور شادی کے 6 برس بعد ہماری بیٹی ہوئی جو اب بیرون ِملک تعلیم حاصل کررہی ہے۔ ضیاء کے دنیا سے جانے کے بعد بیٹی کی ذمے داری میرے کاندھوں پر ہے جو میں پوری کروں گی.

Zia Muhi Uddin Ki Shadi Kaisay Hui Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zia Muhi Uddin Ki Shadi Kaisay Hui Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zia Muhi Uddin Ki Shadi Kaisay Hui Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4148 Views   |   11 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 December 2024)

میرے گھر والے نہیں مان رہے تھے لیکن.. ضیاء محی الدین کی 2 شادیوں اور عمر کے فرق کے باوجود عذرا محی الدین نے ان سے شادی کیوں کی؟

میرے گھر والے نہیں مان رہے تھے لیکن.. ضیاء محی الدین کی 2 شادیوں اور عمر کے فرق کے باوجود عذرا محی الدین نے ان سے شادی کیوں کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے گھر والے نہیں مان رہے تھے لیکن.. ضیاء محی الدین کی 2 شادیوں اور عمر کے فرق کے باوجود عذرا محی الدین نے ان سے شادی کیوں کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔