لہسن کے فوائد کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر رات کو سونے سے پہلے ایک چھوٹا ٹکڑا کان میں رکھا جائے تو صحت پر کیا حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم سے کئی طرح کی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔
کان کی تکلیف میں آرام:

اگر آپ کے کان میں شدید درد ہو تو سونے سے پہلے کان میں لہسن کا چھوٹا ٹکڑا رکھ لیں،صبح تک کان درد اور تکلیف دور ہو چکی ہوگی۔ لہسن کان میں انفیکشن کا باعث بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔
یہ نسخہ جنرل آپ میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے مقالے میں شائع کیا تھا تاہم کسی بھی قسم کی الرجی ہوتو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں اور بچوں پر ہرگز نہ آزمائیں۔