Netizen Criticized Feroz Khan Wife Dr Zainab Domestic Violence Statement
پاکستانی شوبز کے متنازعہ اسٹار فیروز خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار موضوع ان کی ذاتی زندگی نہیں بلکہ ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی جرات مندانہ آواز ہے۔
ڈاکٹر زینب، جو پیشے سے ماہرِ نفسیات ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اس پوسٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کچھ ڈاکٹرز ویڈیوز میں یہ کہہ رہے ہیں کہ "شوہر کا مارنا دراصل محبت کی نشانی ہے، بیوی کو برداشت کرنا چاہیے تاکہ شوہر دوسری عورتوں کی طرف نہ جائے۔"
ایسے "مشوروں" پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر زینب نے صاف الفاظ میں کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق؛
"ہمارے معاشرے میں پہلے ہی بہت زیادہ نفرت اور زہر گھلا ہوا ہے۔ اگر ڈاکٹرز جیسے باشعور لوگ بھی ایسے غیر ذمہ دارانہ الفاظ استعمال کریں گے تو یہ ظلم کو جواز دینے کے مترادف ہوگا۔"
انہوں نے خبردار کیا کہ عوام ڈاکٹرز کو سنتی ہے، ان پر بھروسہ کرتی ہے، اور اگر کوئی شخص ان باتوں کو بنیاد بنا کر اپنے شریکِ حیات پر تشدد کرے تو اس کے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔
پس منظر یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2022 میں اس وقت ٹوٹ گئی تھی جب ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے عدالت میں گھریلو تشدد کے سنگین الزامات لگائے۔ اسی کے بعد فیروز خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی ملاقات ڈاکٹر زینب سے تھیراپی سیشنز کے دوران ہوئی تھی، اور وہی تعلق بعد میں ازدواجی رشتے میں بدل گیا۔
انٹرنیٹ نے ہمیشہ کی طرح ماضی کھود نکالا۔
ایک صارف نے لکھا، پہلے یہ بات اپنے شوہر کو سمجھائیں۔
دوسرے نے طنزیہ تبصرہ کیا، آپ نے اپنے مریض سے شادی کرکے اپنے پیشے کی قسم توڑی ہے۔
کسی نے سوال اٹھایا، یہ ساری لمبی چوڑی تحریر کہیں شوہر کی بدنامی دھونے کی کوشش تو نہیں۔
یوں سوشل میڈیا پر لوگ اسی انداز میں اپنے سخت ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizen Criticized Feroz Khan Wife Dr Zainab Domestic Violence Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizen Criticized Feroz Khan Wife Dr Zainab Domestic Violence Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.