Dutch Bike Rider Noraly Shares His Experience In Pakistan
پاکستان کی حسین وادیوں کی سیر کو آئی ہالینڈ کی مشہور بائیک رائیڈر نورالی کے لیے یہ سفر یادگار تو ضرور بن گیا، مگر خوشگوار کم اور حیران کن زیادہ۔
کہانی کچھ یوں ہے کہ شمالی علاقوں کی خوبصورتی دیکھنے نکلی یہ عالمی شہرت یافتہ رائیڈر جب پاکستان پہنچی تو پولیس کے غیر معمولی رویے نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ پہلے ایک مقام پر روکا گیا، دستاویزات چیک ہوئے، پھر دو اہلکار ان کے ساتھ بٹھا دیے گئے۔ سفر آگے بڑھا تو ایک کے بعد ایک نئی پولیس ٹیم آتی رہی، اور یوں نورالی کو چھ مختلف ٹیموں کے سوال جواب سہنے پڑے۔
کبھی نام پوچھا گیا، کبھی عمر۔ دستاویزات بار بار دیکھے گئے۔ سب کچھ وہ ہنسی خوشی برداشت کرتی رہیں، مگر جب سوال ہوا کہ 37 سال کی عمر میں شادی کیوں نہیں کی؟ تمہارا شوہر کہاں ہے؟ تو ان کا صبر ٹوٹ گیا۔ جھنجلا کر انہوں نے پوچھا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کسی خاتون سیاح سے ایسے سوال کرنا درست ہے؟
یہ مناظر نورالی نے اپنے کیمرے میں قید کیے اور یوٹیوب پر شیئر کر دیے۔ ویڈیو میں وہ پولیس کے غیر ضروری سوالات پر برہمی کا اظہار بھی کرتی ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کی مہمان نوازی کو دل سے سراہتی بھی ہیں۔
ایک جگہ سڑک کنارے چھوٹے سے ہوٹل پر وہ ناشتہ کرنے کے لیے رکیں۔ بل دینے لگیں تو ہوٹل کے مالک نے مسکرا کر کہا، "آپ ہماری مہمان ہیں، کھانے پینے کے پیسے نہیں لیں گے، بلکہ اور چاہیے تو بتائیں۔" یہ لمحہ نورالی کے دل کو چھو گیا اور انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی حقیقی پہچان عوام کی محبت اور خلوص ہے۔
یعنی ایک طرف پولیس کے غیر ضروری سوالات نے انہیں الجھا دیا، تو دوسری طرف عام لوگوں کے خالص جذبے نے ان کے دل پر پاکستان کی خوبصورت تصویر نقش کر دی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dutch Bike Rider Noraly Shares His Experience In Pakistan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dutch Bike Rider Noraly Shares His Experience In Pakistan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.