Mishi Khan Reacts On Ducky Bhai Arrest
ڈکی بھائی — پاکستان کا وہ نام جس نے یوٹیوب کی دنیا میں ہنگامہ برپا کیا۔ کڑوی سچائیاں، طنزیہ جملے، شعلہ بیانی اور اپنی کامیابی کے بڑے بڑے دعوے، یہی اس کا انداز ہے۔ کبھی کسی یوٹیوبر سے لڑائی، کبھی نئی ویڈیو پر طوفان، اور اب ایک ایسا پنگا جس نے سوشل میڈیا کو ہلا ڈالا ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر اچانک گرفتاری! الزام؟ بیٹنگ ایپس کی پروموشن۔
وہی ایپس جو نوجوان نسل کو جوا کھیلنے پر اکساتیں، خواب بیچتیں اور مستقبل چھین لیتیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ وسیم اکرم سمیت کئی اور نام اس کیس میں شامل ہو چکے ہیں۔
ڈکی بھائی، جس نے حال ہی میں دس کروڑ کا گھر خریدنے کا دعویٰ کیا تھا، اب الزامات کی گلیوں میں کھڑا ہے۔ دعوے سچ ہیں یا فسانے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن ابھی سب کی نظریں اس کیس پر ہیں۔
اداکارہ مشی خان نے بھی خاموشی توڑ دی۔ ان کے مطابق یہ "ان پڑھ یوٹیوبرز" نہ تعلیم رکھتے ہیں نہ عقل۔ اور بدقسمتی سے یہی اپنے فالوورز کو تعلیم چھوڑ کر ویلاگنگ اور ایسی گمراہ کن سرگرمیوں کی طرف دھکیلتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی کی گرفتاری ایک بہترین مثال ہے تاکہ دوسروں کو بھی سبق ملے۔
انٹرنیٹ پر رائے عامہ بھی مشی خان کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے۔ کہیں آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ "یہ سب پیسے کے لیے اپنی روح بیچتے ہیں"، تو کہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ "یوٹیوبرز نسلِ نو کو دھوکہ دے رہے ہیں۔"
کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی، لیکن اتنا طے ہے کہ اس بار معاملہ صرف ایک یوٹیوبر کا نہیں بلکہ پورے ڈیجیٹل کلچر کا امتحان ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Reacts On Ducky Bhai Arrest and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Reacts On Ducky Bhai Arrest to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.