قدرت نے ہمیں مختلف شکلوں جسامت،بو، رنگوں اور غذائی فوائد لئے بے شمار پھلوں اور میووں سے نوازا ہے،ہر موسم اپنے ساتھ مختلف پھلوں کی سو غات لے کر آتا ہے،تقریباً ان تمام ہی پھلوں میں ایک سے زیادہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں ان ہی میں سفر جل (بہی) بھی شامل ہے اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، اور اس ذکر کئی احادیث میں بھی ملتا ہے،یہ قدیم پھل ہے جسے صدیوں سے غذا اوربیماریوں کے لئے بطور دوا استعمال کیا جاتا رہا ہے، یہ سیب کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اس کے بیج کو بہی بیج کہتے ہیں جو اپنی افادیت کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہیں اس میں پروٹین،کاربو ہائیڈریٹ،فائبر،وٹامن سی،وٹامن بی چھ،کاپر،آئرن، پوٹاشییم اور میگنیشییم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔کمزور جسم کو توانا بنانے اور امراض قلب کے لئے اس سے بہترین کو ئی غذا نہیں، اس پھل کا رس اور مربہ دونوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بہی اور بہی کا مربہ کے فوائد
جانتے ہیں:
جلد کے لئے
سفر جل (بہی) میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنز جلد کو صحت مند اور جواں بناتے ہیں،یہ فری ریڈیکل سے ہو نے والے نقصانات کے خدشے کو کم کرتے ہیں جو جلد پر جھریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں جلد کے داغ دھبوں کو صاف کرتے ہیں اور سورج کی مضر شعاعوں سے بھی جلد کو تحافظ فراہم کرتے ہیں۔
بالوں کے لئے
اس میں موجود معدنیات جیسے آئرن، کاپراور زنک جسم میں خون کے سرخ خلیات کی افزائش کے لئے ضروری سمجھے جاتے ہیں،خون کے سرخ خلیات کی مقدار جتنی زیادہ ہو گی خون کا دوران اتنا ہی تیز ہوگا،اس طرح جسم میں آکسیجن کی مقدار بھی بڑھے گی اور جلد میں بھی دوران خون بڑھے گا اس طرح یہ سر کی جلد میں پائے جانے والے فولیکلز کی صحت کا باعث بنتا ہے اور بالوں کی افزائش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
قلب کے لئے
سفر جل (بہی) کا استعمال قلب کے مسائل اور سینے کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے یہ سینے کے دباؤ کو دور کرنے دل کی بیماری کو ٹھیک کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا، تحقیق سے یہ بات ہوئی ہے کہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اندرونی سو زش کو کم کرنے اور امرض قلب جیسی دائمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی اعتدال میں رکھتے ہیں اور سینے کی جکڑن کو دور کر تے ہیں جس سے دل کے دورے جیسے امراخ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے
حاملہ خواتین میں بہی کا مربہ کے فوائد
جان کر اس کو آج ہی استعمال کرنا شروع کردیں گیں:
اس پھل کا استعمال نومولود کو کئی بیماریوں جیسے دل کے امراض سے تحافظ فراہم کرتا ہے اور ماں کو توانا بناتا ہے۔سفر جل (بہی)حمل کی علامات جیسے متلی اور الٹی میں فائدہ دیتا ہے،لہذا حمل کے دوران صبح کے وقت اگر الٹیاں ہوتی ہیں یہ پھل غذا میں شامل رکھنے سے اس سے نجات مل سکتی ہے۔حمل کے دوران تیزابیت کی شکایت میں بھی یہ مفید ثابت ہوگا۔
کینسرسے بچاؤ
سفر جل (بہی) میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو فری ریڈیکل کو ختم کر کے کینسر کے خدشے کو کافی حد تک کم کرتے ہیں۔
الرجی
اس میں کئی طرح کی الرجی ختم کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے اسے اگر جلد کی سوزش پر جیل کی صورت میں لگایا جائے تو یہ جلد کے لئے فوری راحت کا سبب بنتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود وٹامن سی جلد کو سوزش کو کم کر کے جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
قوت مدافعت
سفر جل (بہی)میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ،وٹامن سی اور ای قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں وٹامن سی جسم میں خون کے سفید خلیات کی افزائش کرتاہے اور اس طرح جسم وائرس اور بیکٹیریا سے محفوظ رہتا ہے۔
وزن میں کمی
اس صحت بخش پھل کا استعمال جسم میں میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہو تا ہے،اس پھل کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ میں اس میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جس سے نظام انہضام بہتر انداز میں میں اپنے افعال انجام دیتا ہے۔اس طرح زیادہ توانائی حاصل ہو تی ہے،اور یوں ہاضمہ جسم میں زائد چربی جمع نہیں ہو نے دیتا اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
بلڈ پریشرکے لئے
اس میں موجود پو ٹاشییم ایک اہم منرل ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے مدد فراہم کرتا ہے،یہ خون کی نالیوں کے کھچاؤ کو کم کر کے دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو بھی کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔
مجموعی صحت کے لئے اکثیر
سفر جل (بہی)اگر حمل کو دوران کھایا جائے تو اسقاط حمل سے کافی حد تک محفوظ رہتا ہے،اس کا استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔تلی اور جگر کے امراض میں مفید ہے۔گرمی سے ہو نے والے سر درد دورکرنے کے لئے ایک قدرتی غذائی ٹانک ہے۔گرمی کے باعث ہونے والے نزلہ اور کھانسی کے لئے مفید ہے۔دمہ کے لئے شفاء بخش دوا ثابت ہوئی ہے۔غرض اس پھل کے ان گنت فائدے ہیں بس اب عمل کرنے کی دیر ہے کو شش کریں اسے اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bahi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bahi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.