کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

مکھن کے حوالے سے یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کر دیتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام رکتا ہے۔ مگر کچھ مکھن ایسے بھی ہیں جو آپ کی صحت کے بڑے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ آپ نے مونگ پھلیاں تو بہت کھائی ہوں گی مگر پینٹ بٹر (مونگ پھلی ) کا مکھن شاید استعمال نہ کیا ہو کیونکہ یہ ذرا مہنگا ہوتا ہے۔ بہر حال لوگ اس کو اس لئے بھی استعمال نہیں کرتے کیونکہ ہمیں اس کے فائدے نہیں معلوم اور جس چیز میں فائدہ نظر نہ آئے ہم اس کو استعمال نہیں کرتے۔
کے-فوڈز آج آپ کو پینٹ بٹر (مونگ پھلی ) کا مکھن کے فوائد اور اس کو بنانے کا اتنا آسان طریقہ بتا نے جا رہا ہے جو جان کر آپ بھی اس سردی پینٹ بٹر ضرور بنا کر کھائیں گے۔

پینٹ بٹر بنانے کی ٹپ:
٭ حسبِ ضرورت مونگ پھلیوں کو چھیل کر ایک پیالے میں ڈال لیں۔
٭ پھر ان چھلی ہوئی مونگ پھلیوں کو بلینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں۔
٭ ا ب ایک برتن میں دو کپ آئل گرم کریں اور اس میں آدھا کپ دودھ ، مونگ پھلی کا پاؤڈر اور ایک چمچ چینی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ پھر اس میں ایک چمچ ونیلا ایسنس اور دو چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ آدھے گھنٹے بعد اس پیسٹ کو ایک کھلے برتن میں ڈالیں اور خُشک کر لیں۔
٭ لیجیئے تیار ہے درج ذیل فوائد سے بھرپور پینٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن)۔

فوائد:
اس مکھن میں تانبا، سیلینیم، زنک، لوہا، کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم، اور مینگنیز سمیت وٹامنز: بی 1 ، بی 2 ، بی 5 ، بی 9 ، پی پی ، ای ، کے ، ڈی اور کیولریز پائی جاتی ہیں۔ جو اس کو ہمارے لئے فائدہ مند بناتی ہیں۔ • اس مکھن کو کھانے سے وزن نہیں بڑھتا ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز اور زنک پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

• گردے میں پتھری کے مسئلے کو ختم کرنے میں یہ مکھن آپ کی مدد کرتا ہے اور یورین کے ذریعے پتری کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔

• دل کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے کوینکہ اس میں ایل ڈی ایل مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد یتے ہیں۔

• کینسر اور فالج جیسے بڑے مرض میں یہ دوائی کا کام کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف میڈیسن البانی کے مطابق: '' پینٹ بٹر کینسر اور فالج کے مرض میں مداخلت پیدا کرنے کا کام کرتا ہے جس سے جسم کو توانائی بھی ملتی ہے اور مہلک امراض میں فائدہ بھی ''۔
• الزائمر اور دماغی مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے اس مکھن میں نائسن اور وٹامن بی-3 موجود ہیں جو حافظہ بڑھانے کا بھی کام کرتے ہیں۔

Peanut Butter Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Peanut Butter Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peanut Butter Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2932 Views   |   12 Feb 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ مونگ پھلی کے مکھن میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔