Sohail Khan Opens Up About His Divorce From Seema Sajdeh
بالی ووڈ اسٹار سہیل خان نے برسوں کی خاموشی توڑتے ہوئے بالآخر اپنی شادی اور طلاق پر کھل کر لب کشائی کی ہے۔ 24 برس کے ساتھ کے بعد سیما سجدیہہ سے علیحدگی کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہ تھا، لیکن اس انٹرویو میں انہوں نے دل کھول کر اپنے جذبات بیان کر دیے۔
اداکار نے بتایا کہ رشتے میں چلنے والے مسلسل تنازعات آخرکار اس موڑ تک لے آئے کہ علیحدگی ناگزیر ہوگئی۔
سہیل کے بقول، "میں نے سیما کے ساتھ زندگی کے خوبصورت لمحے گزارے ہیں، وہ نہ صرف ایک اچھی خاتون ہیں بلکہ شاندار ماں بھی ہیں۔ کچھ چیزیں وقت کے ساتھ درست نہ ہو سکیں لیکن اس سے ہمارے رشتے کا احترام کبھی کم نہیں ہوا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ، "بطور والدین وہ آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں۔ ہر سال بچوں کے ساتھ خاندانی چھٹیاں منانا ان کا معمول ہے تاکہ نروان اور یوہان اپنے والدین کی محبت اور توجہ سے محروم نہ ہوں۔"
سہیل نے یہ بھی واضح کیا کہ طلاق کی اصل وجہ ان کے بچے تھے۔
"جب میاں بیوی لڑتے ہیں تو نقصان صرف بچوں کا ہوتا ہے۔ والدین اپنی انا میں اندھے ہو جاتے ہیں، انہیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ آنے والی نسل کو زخم دے رہے ہیں۔ ایسے بچے بڑے ہو کر الجھنوں میں گھِر جاتے ہیں۔ یہی سوچ تھی جس نے ہمیں فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔"
یاد رہے کہ سہیل اور سیما کی کہانی فلمی سی تھی۔ 1998ء میں "پیار کیا تو ڈرنا کیا" کے سیٹ پر ملاقات ہوئی، مذہبی اور خاندانی رکاوٹوں کے باوجود دونوں نے پہلے آریہ سماج کے طریقے سے شادی کی، پھر نکاح اور کورٹ میرج بھی کی۔ لیکن 2022ء میں دو دہائیوں کی یہ رفاقت رسمی طور پر ختم ہوگئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیما نے نیٹ فلکس کے شو پر اپنی علیحدگی کے بارے میں پہلے بات کی تھی، مگر سہیل خان کا یہ پہلا بیان ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا بھی دیا اور سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sohail Khan Opens Up About His Divorce From Seema Sajdeh and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sohail Khan Opens Up About His Divorce From Seema Sajdeh to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.