Property Dealer Exposed Sistrology New House Scam
پاکستانی یوٹیوب پر تیزی سے ابھرتی ہوئی سسٹرالوجی سسٹرز اقرا کنول، رابعہ فیصل، فاطمہ فیصل، حرا فیصل اور زینب فیصل — جنہوں نے فیملی ولاگز کے ذریعے لاکھوں مداح بنائے، اب خود ایک بڑے تنازعے کی زد میں ہیں۔
ڈکی بھائی اور رجب بٹ کی طرح یہ بہنیں بھی متنازعہ شخصیات کی فہرست میں شامل ہوتی جارہی ہیں۔ وجہ بنی ان کا حالیہ وائرل ویلاگ، جس میں انہوں نے ایک "گھر خریدنے کا ڈرامہ" رچایا۔
ایم ایس جے رئیل اسٹیٹ کے ایجنٹ نے ان کا پول کھولتے ہوئے انکشاف کیا کہ؛
یہ ساری فیملی ہمارے دفتر آئی، ہم نے انہیں پورا گھر دکھایا، قیمت اور تمام تفصیلات بھی بتائیں۔ انہیں گھر پسند بھی آیا مگر والد نے بہانہ بنایا کہ جنازے پر جانا ہے، بعد میں آئیں گے۔ لیکن چند دن بعد ہم نے یوٹیوب پر ان ہی کے چینل پر پورے گھر کا ویلاگ دیکھ لیا۔ انہوں نے نہ گھر خریدا، نہ کوئی معاہدہ کیا، بس ہمارا وقت اور وسائل ضائع کرکے مواد بنا لیا۔
ایجنٹ نے صاف الفاظ میں کہا کہ یہ سب کچھ صرف فیک کانٹینٹ اور سستی شہرت کے لیے کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی کھل کر غصہ نکالا۔
ایک نے طنز کیا، شرم آنی چاہیے، گھر نہیں لیا تو کوئی بات نہیں، مگر لوگ بھی آپ کو بالکل پسند نہیں کرتے۔
دوسرے نے کہا، ان پر کیس ہونا چاہیے، بغیر اجازت کسی کی پراپرٹی کی ویڈیو بنانا جرم ہے۔
کسی نے لکھا، یہ پورا خاندان فراڈ ہے۔
بہت سے لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ یوٹیوبرز صرف وائرل ہونے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں، چاہے وہ جھوٹ ہو یا کسی اور کی محنت کا مذاق۔
سوال یہ ہے کہ کیا یوٹیوب کے نام پر سب کچھ جائز ہے؟ یا پھر ایسے کانٹینٹ کرئیٹرز کو قانون کی گرفت میں آنا چاہیے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Property Dealer Exposed Sistrology New House Scam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Property Dealer Exposed Sistrology New House Scam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.