کیلا بچوں اور بڑوں دونوں کا ہی پسندیدہ پھل سمجھا جاتا ہے ۔ اور یہ ہر گھر میں ہی شوق سے کھائے جاتے ہیں مگر ہم کیلا کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو کچرے میں پھینک دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو اس کے چھلکے کے قیمتی فوائد بتاتے ہیں جس کے بعد آپ انہیں کبھی پھینگیں گے نہیں بلکہ اس کا استعمال بھی لازمی کرنے لگیں گے۔
جلد کی خارش
اکثر خواتین کی جلد پر خارش ہوجاتی ہے اور نشانات آنا شروع ہوجاتے ہیں۔اس صورت میں کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خارش سے نجات کے لیے کیلے کے چھلکے کو جلد پر رگڑیں۔
جوتے پالش
چونکہ کیلے میں بھاری مقدار میں پوٹاشیئم پایا جاتا ہے اس لیے آپ اس سے اپنے جوتے بھی چمکا سکتے ہیں کیونکہ جوتے کی پالش میں بھی پوٹاشیئم کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے لیے کیلوں کے چھلکے کو جوتے پر رگڑیں پھر کسی نرم کپڑے سے صاف کرلیں یہ چمکنے کے ساتھ ساتھ پائیدار بھی ہوجائیں گے۔
دانت کو چمکائیں
کیلے کے چھلکوں کو دانتوں پر ملیں اور تھوڑی دیر بعد ٹوتھ پیسٹ سے برش کرلیں دانت چمک جائیں گے۔ کیلے میں موجود پوٹاشیئم دانتوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔
سر درد میں مفید
سر میں درد محسوس ہو تو کیلے کے چھلکوں کو ماتھے یا گردن پر تھوڑی دیر رکھیں جیسے بخار میں گیلا کپڑا رکھتے ہیں۔ ایسا کرنے سے سر درد میں آرام آجائے گا۔
About the Author:
Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.