اِن خاموش علامات کو نظرانداز مت کریں ۔۔ دل کا دورہ پڑنے سے ایک ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات کونسی ہیں؟

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کئی مریض دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جاتے ہیں، صرف مریض ہی نہیں بلکہ ہٹا گٹا انسان بھی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار جاتا ہے۔
دل کا دورہ پڑنے کی کئی اہم اور غیر معمولی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں جیسے بازو میں درد ہونا، سانس لینے میں دشوار، بےجا پسینے کا اخراج اور چکر آنا شامل ہیں۔
یہ ہارٹ اٹیک کی وہ علامات ہیں جنہیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتھ ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جا کر علاج کروانے کو ترجیح نہیں دیتے جس کا نقصان موت کی صورت میں نکلتا ہے۔
آج ہم آپ کو دل کا دورہ پڑنے کی 4 علامات سے متعلق بتائیں گے جو ہارٹ اٹیک سے ایک ہفتہ قبل ظاہر ہوجاتی ہیں۔

1- بے چینی

کئی افراد گھریلو مسائل اور آفس کے کام کی وجہ سے تناؤ کا اتنا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اور یہ بے چینی ہارٹ اٹیک ہونے کی ایک خاموش علامت ہوسکتی ہے۔

2- نیند کا نہ آنا

وقت پر نیند لینا انسانی صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق نیند کا نہ آنا یا نیند میں بار بار خلل پڑنا بھی دل کا دورا پڑنے کی علامت بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ غیر صحت مند عادات آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتی ہیں۔

3-بازو کا دُکھنا

بازو کا دکھنا اس کے ساتھ کمر میں درد، جبڑوں میں درد، گلے سینے میں ہلکا درد یا سینے میں درد یا جلن بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک ہیں۔ ایسی صورتحال میں ان علامات نظرانداز کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔

4- شدید تھکاوٹ

چوتھی علامت شدید تھکاوٹ بھی ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دل کا دورہ پڑ سے پہلے بہت سے افراد بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور انہیں زیادہ کام کرنے، کم نیند کی وجہ سے جسم میں درد ہوسکتا ہے جبکہ ہر 3 میں سے تقریبا 2 افراد جنہیں دل کا دورا پڑتا ہے وہ چند دن یا ہفتوں پہلے سینے میں درد، سانس لینے میں دشواریکا سامنا کرتے ہیں۔

Dil Ka Dora Parne Ki In Alamat Ko Nazar Andaz Na Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dil Ka Dora Parne Ki In Alamat Ko Nazar Andaz Na Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Ka Dora Parne Ki In Alamat Ko Nazar Andaz Na Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6362 Views   |   08 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 September 2024)

اِن خاموش علامات کو نظرانداز مت کریں ۔۔ دل کا دورہ پڑنے سے ایک ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات کونسی ہیں؟

اِن خاموش علامات کو نظرانداز مت کریں ۔۔ دل کا دورہ پڑنے سے ایک ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات کونسی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اِن خاموش علامات کو نظرانداز مت کریں ۔۔ دل کا دورہ پڑنے سے ایک ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات کونسی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔