ان کھانوں کے بارے میں جانئے جو 30 ،40 سال بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔۔۔

ہم لوگ فریج اور فریزر کے اس قدرعادی ہوچکے ہیں کہ اب اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا ۔ لوگ ہفتوں اور مہینوں کا کھانا فریزر میں رکھتے ہیں اس کے ساتھ فروزن فوڈ کا رواج، پھر فریج میں بھی دو تین دن تو کھانے کو چلا ہی لیا جاتا ہے۔ اسی لئے دیکھا جائے تو اس وقت لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں کیونکہ تازہ کھانے کا رواج کم ہوگیا ہے۔ لوگ سہل پسند ہو گئے ہیں اور اس سہل پسندی میں اپنی صحت سے کھیل رہے ہیں۔ لیکن آج ہم یہاں ان کھانوں کی بات نہیں کریں گے جو فریج میں رکھے جاتے ہیں بلکہ ہم ان کھانوں کی بات کریں گے جو کہ فریج کے بغیر بھی لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوتے یا پھر خراب ہوتے ہیں نہیں اگر ان کو صحیح طرح رکھا جائے۔

1۔ سفید چاول:

اگر سفید چاول کو ائیر ٹائٹ جارمیں بہت زیادہ گرمی میں نہ رکھا جائے تویہ 30، 40 سال بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ براؤن رائس 6، 8 ماہ سے زیادہ نہیں رہ سکتے لیکن سفید چاول کی غذائیت لمبے عرصے تک رہ سکتی ہے۔

2۔ سرکہ :

سرکہ بھی بہت لمبے عرصے تک محفوظ رہ سکتے ہیں اگر ان کو صحیح ائیرٹائٹ بوتل میں محفوظ کیا جائے تو نہ اس کی صلاحیت ختم ہوتی ہے اور نہ یہ کبھی ایکسپائر ہوتا ہے۔

3۔ شہد:

شہد وہ قدرتی غذا ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا ، اس میں قدرت نے ایسی صلاحیت رکھی ہے کہ اس کی ایسیڈک خوبیوں کی بدولت اس میں بیکٹیریا پنپ نہیں پاتا۔ اور اگر اس کو نمی سے بچا کر کسی ائیر ٹائٹ کنتینر میں رکھیں تو یہ خراب نہیں ہو سکتا۔ یہ دنیا کی واحد ایسی غذا ہے جو کبھی بھی خراب نہیں ہوتا۔

4۔ نمک:

نمک وہ چیز ہے جس کو کھانوں یا چیزوں کو محفوظ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ، کہتے ہیں کہ کھیوڑا کی نمک کی کان سکندر اعظم کے زمانے میں دریافت ہوئی اس وقت سے اس میں سے نمک نکل رہا ہے اور استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن آئیوڈین ملا نمک 5 سال سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔

5۔ خشک دالیں:

خشک دالیں بھی اگر صحیح سے ائیر ٹائٹ جار میں رکھی جائیں تو لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوتی۔ کچھ عرصے بعد ان کو دھوپ لگا لی جائے تو کیڑے وغیرہ بھی پیدا نہیں ہوتے۔

6۔ شکر یا چینی:

چینی کو بھی اگر زیادہ گرمی سے بچایا جائے یا اس میں پانی وغیرہ یا نمی نہ پہنچے تو یہ خراب نہیں ہوتی۔ اگر زیادہ عرصے رکھنے سےا سکی رنگت بدل بھی جائے تو بھی اس کی خصوصیات نہیں بدلتیں۔

7۔ سویا ساس:

سویا ساس بھی لمبے عرصے تک محفوظ رکھنا ممکن ہے اگر اس کو ائیر ٹائٹ بوتل میں رکھیں تو اس کو سالہا سال رکھ سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں۔

8۔ کارن فلاور یا کارن اسٹارچ:

آج کل کارن اسٹارچ یا کارن فلاور کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے اکثر کھانوں میں ، تلنے میں ، چائنیز کھانوں میں ساسز میں اس کا استعمال عام ہے ۔ اس کو بھی اگر ہوا بند ڈبوں یا ائیر ٹائٹ بیگز میں رکھا جائے تو یہ سالوں خراب نہیں ہوتا۔

Lamby Arsy Tak Khana Mehfooz Rakhne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lamby Arsy Tak Khana Mehfooz Rakhne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lamby Arsy Tak Khana Mehfooz Rakhne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1879 Views   |   22 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ان کھانوں کے بارے میں جانئے جو 30 ،40 سال بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔۔۔

ان کھانوں کے بارے میں جانئے جو 30 ،40 سال بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کھانوں کے بارے میں جانئے جو 30 ،40 سال بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔