دلیہ آپ کا وزن کیسے کم کرسکتا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

دلیہ کا شمار سب سے صحت بخش غذاؤں میں کیا جاتا ہے اور اس کے کئی ایسے فوائد ہے جن سے لوگوں ایک بڑی اکثریت ناواقف ہوتی ہے-دلیہ میں پروٹین، فائبر اور وٹامن بی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے اور یہ تنیوں اجزاﺀ وزن کی کمی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں- سبزیوں کے ساتھ دلیہ سے بھرا پیالہ کھانا آپ کے اضافی وزن کو کم کرسکتا ہے-

انتہائی کم کیلوریز
دلیہ ایک ایسی صحت بخش غذا ہے جس میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں- ناشتہ میں کھائے جانے والی دیگر غذاؤں کے مقابلے میں دلیہ میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہے-

فائبر کی بھاری مقدار
فائبر پر مشتمل غذائیں کھانے سے آپ کو اپنا پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور اسی وجہ سے آپ بار بار کھانے سے محفوظ رہتے ہیں- 100 گرام دلیہ میں 18 گرام فائبر پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے نظامِ ہضم کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے- ناشتے میں درمیانے سائز کا پیالہ بھر کے دلیہ کھانا آپ کو دوپہر کے کھانے تک بھوک نہیں لگنے دیتا-

ذیابیطیس کے مریض
دلیہ میں چونکہ گلوکوز کی مقدار انتہائی کم پائی جاتی ہے اس لیے یہ شوگر کے شکار مریضوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے- بلڈ شوگر کی سطح متوازن رہنے کے باعث وزن میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-

پروٹین کی بھاری مقدار
دلیہ پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے- پروٹین نہ صرف میٹابولزم کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ وزن کو منظم رکھنے والے ہارمونز کو بھی متحرک رکھتا ہے-

قبض سے بچاؤ
دلیہ قبض سے بچاؤ کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- نظامِ ہضم بہتر ہونے کی وجہ سے آپ قبض کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں اور قبض خود اپنے ساتھ کئی بیماریاں لاتا ہے لیکن دلیہ ان سب سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے-

جسم میں سوزش
دلیہ جسم میں سوزش کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی جلد کو صحت مند بھی رکھتا ہے- دودھ کے ساتھ دلیہ استعمال کرنے سے آپ متعدد دائمی امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں-

Daliya Se Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daliya Se Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daliya Se Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15368 Views   |   08 Oct 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 January 2025)

دلیہ آپ کا وزن کیسے کم کرسکتا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

دلیہ آپ کا وزن کیسے کم کرسکتا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلیہ آپ کا وزن کیسے کم کرسکتا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔