دودھ میں لہسن ملا کر پینے کے یہ ناقابل یقین فوائد جانتے ہیں؟

خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت عام پائی جاتی ہے- کچھ عرصہ قبل تک یہ درد صرف بڑی عمر کی یا پھر بزرگ خواتین میں ہی سنے جاتے تھے لیکن ان شکایات میں اس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے کہ آج ہر عمر کی خواتین کو ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت کی بنیادی وجہ اس حوالے سے علم و آگہی کا نہ ہونا ہے- ہماری ویب نے اسی حوالے سے اپنے قارئین کے علم و آگہی میں اضافے کے لیے معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایات کی وجوہات اور ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا- ڈاکٹر صاحبہ اس اہم معاملے کے بارے میں کیا معلومات فراہم کرتی ہیں٬ آئیے جانتے ہیں-

ڈاکٹر بلقیس شیخ کہتی ہیں کہ “ خواتین میں مختلف اقسام کے درد عام ہوگئے ہیں جن میں ہاتھوں کا درد٬ کمر کا درد٬ جوڑوں کا درد٬ گردن کا درد اور سر کا درد شامل ہے- چاہے چھوٹی عمر کی بچیاں ہوں یا پھر بڑی عمر کی خواتین شکایت سب کی ایک ہی ہے کہ انہیں بےتحاشا درد ہوتا ہے“-

“ جب بھی آپ کو کوئی درد محسوس ہو تو سب سے پہلے اپنا کیلشیم اور وٹامن کا ٹیسٹ کروائیں اور خود سے دوائیں لینے سے گریز کریں- بعض اوقات چھوٹی سی بیماری ہوتی ہے اور اس کا علاج بھی معمولی ہوتا ہے اگر وہ کروالیا جائے تو بڑا مسئلہ نہیں بنتا“-

ڈاکٹر بلقیس مزید بتاتی ہیں کہ“ اکثر خواتین کو سفید پانی کے اخراج کا بھی مسئلہ ہوتا ہے جسے لیکوریا کہتے ہیں اس میں بھی کمر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اگر چھوٹی بچیوں یا پھر بڑی عمر کی خواتین کو یہ مسئلہ ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ سفید موصلی کا استعمال کریں“-

“ سفید موصلی وٹامن ڈی کا خزانہ ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ اس میں وٹامن ڈی تھری موجود نہیں ہوتا اور اس لیے اس وٹامن کی کمی کو موصلی سے دور نہیں کیا جاسکتا“-

“ لیکن اگر ہڈیوں میں درد ہے اور سفید پانی کی شکایت ہے تو موصلی کا استعمال کریں- موصلی خریدتے وقت خیال رکھیں کہ اس کا رنگ سفید دودھیا ہو نہ کہ براؤن ہورہی ہو“-

“ استعمال کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ سفید موصلی کو پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کی ایک چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں- چھوٹی بچیوں کو اکثر صرف پاؤڈر کے استعمال میں پریشانی ہوتی ہے تو وہ اس پاؤڈر میں ہم وزن مصری بھی ملا لیں“-

ڈاکٹر بلقیس شیخ کا کہنا تھا کہ “ خواتین میں دوسرا مسئلہ آپریشن کی وجہ سے ہونے والے کمر درد کا ہوتا ہے- اس کے لیے بچے کی پیدائش کے بعد سوا مہینے تک ٹھنڈے پانی سے نہ نہائیں اور اجوائن کی سکائی روزانہ کریں“-

“ اس کے علاوہ چاسکو کے بیج٬ ازگند اور کمر کس کا پاؤڈر تینوں اشیاﺀ 50 گرام ہم وزن لے کر اس میں 150 گرام پرانا گُڑ ملائیں اور ایک چمچ صبح و شام گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں- اس سے بھی آپ کے کمر کے درد میں فرق پڑے گا- چاہے یہ کمر درد آپریشن کی وجہ سے ہو یا پھر خون کی کمی کی وجہ سے“-

“ اگر خون کی کمی کی وجہ سے کمر درد ہے تو آپ انجیر اور کھجور کا استعمال بھی کرسکتی ہیں- یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں کھانی بلکہ ایک دن 3 انجیر کھائیں تو دوسرے دن 7 کھجوریں وہ بھی مختلف اوقات میں جیسے کہ 2 صبح کھالیں٬ 2 شام میں اور 3 رات میں سوتے وقت کھا لیں- اس سے بھی آپ کا کمر درد ختم ہوسکتا ہے“-

ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ “ اکثر خواتین کی گردن میں بھی درد ہوتا ہے- انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے اپنا ایکسرے ضرور کروائیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی کوئی نس دب رہی ہو“-

“ گردن کے درد کے مریض گھریلو سطح پر ایک ٹوٹکا استعمال کرسکتے ہیں اور یہ ٹوٹکا مرد حضرات بھی چاہیں تو وہ بھی استعمال کرسکتے ہیں“-

“ گردن کے درد میں اسطو خودوس٬ گاؤ زبان اور مشکِ بالا ہم وزن لے کر اس کا سفوف بنا لیں اور اس کا قہوہ بنا کر پئیں- ایک کپ کھولتے ہوئے پانی میں اس سفوف کا ایک چمچ ڈالیں اور ڈھک دیں اور ٹھنڈا یا نیم گرم ہونے کے بعد پی لیں- اس کا پھوک پھینکیں نہیں بلکہ کوشش کریں کہ اسے بھی کھا لیں- اس طرح آپ گردن کے درد٬ چکر آنے یا پھر نزلے کی وجہ سے ہونے والے گردن درد سے بھی نجات حاصل کرلیں گے“-

ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ “ بعض خواتین کو چھوٹے جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ دودھ کا استعمال کریں- لیکن اس دودھ کے طریقہ استعمال میں تھوڑا فرق ہوتا ہے- سب سے پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ دودھ ہمیشہ دن میں 4 بجے سے پہلے پئیں کیونکہ یہ جذب ہونے میں وقت لیتا ہے اور اسے رات میں پینا مسائل پیدا کرسکتا ہے“-

“ چھوٹے جوڑوں کے درد کے لیے پہلے دن دودھ میں ایک سے دو چاول کے دانے کے برابر ہلدی ڈال کر پئیں٬ دوسرے روز 2 سے 3 چاول کے دانے کے برابر ملھٹی ڈال کر پئیں اور تیسرے دن سونٹھ شامل کر کے پئیں- اور چوتھے دن سے دوبارہ سے پہلے والے طریقے پر آجائیں“-

“ جوڑوں کے درد کے لیے ایک اور کام یہ ہے کہ 6 جوے دیسی لہسن کو کُوٹ کر تیز گرم دودھ میں 15 منٹ کے لیے ڈالنے کے بعد چھان کر اس دودھ کو پی لیں اس سے بھی آپ کو بہت فائدہ ہوگا“-

“ چھوٹے جوڑوں کے درد میں آلو کے رس میں گلیسرین ملا کر اس کا لیپ ان جگہوں پر کیجیے جہاں درد ہوتا ہے اس سے بھی آپ کو آرام ملے گا“-

ڈاکٹر بلقیس کے مطابق “ گھٹیا کے مریض رات کے وقت چاول نہ کھائیں اس سے ان کے درد میں مزید اضافہ ہوگا“-

“ جوڑوں میں سے سوزش کے خاتمے کے لیے 6 جوے دیسی لہسن اور پیاز کو کُوٹ کر اس کا لیپ پاؤں پر کر کے گرم پٹی باندھ لیں اور دو گھنٹے کے بعد پاؤں دھو لیں اور اس کے بعد کھوپرے کا تیل لگالیں- اس عمل کے دوران درد کے مقام پر سرخی آجائے گی لیکن آپ پریشان نہیں ہوں گے کیونکہ اس سے آپ کو بےانتہا سکون ملے گا“-

ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ “ بعض اوقات ہمارا پورا جسم درد کر رہا ہوتا ہے جس کی وجہ گردے یا جگر ہوتا ہے٬ اس کے لیے مولی اور پالک کے 2 سے 3 پتوں کا لیپ ایک گھنٹے کے لیے ہاتھوں پر لگا کر رکھیں٬ اس سے بھی جسم کے درد میں آرام آتا ہے- خیال رہے کہ ان پتوں کا رس آپ کے انگوٹھے پر بھی ہونا چاہیے“-

“ بزرگ خواتین کے گھٹنوں میں اکثر خلا پیدا ہوجاتا ہے جو درد کا سبب بنتا ہے- ان خواتین کو چاہیے کہGelatin کا پاؤڈر دودھ میں ڈال کر پئیں اس سے گھٹنوں کے درد میں واضح کمی آئے گی- جن خواتین کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو وہ پانی میں بھی ڈال کر پی سکتی ہیں“-

“ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ازگند٬ سفید موصلی٬ کرن جوا اور سونٹھ ہم وزن لے کر دن میں تین بار آدھی چمچ استعمال کریں- اس سے بھی جوڑوں کے درد وغیرہ میں کمی واقع ہوگی“-

اختتام پر ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ “ دوائیاں استعمال کرنا ہرگز نہ چھوڑیں اور ساتھ ساتھ میرے بتائے ہوئے طریقوں پر بھی عمل کرتے رہیں انشاﺀ اﷲ آپ کی دوائیاں خود ہی کم ہوجائیں گی“-

Doodh Main Lehson Mila Kar Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Main Lehson Mila Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Main Lehson Mila Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4489 Views   |   11 May 2021
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دودھ میں لہسن ملا کر پینے کے یہ ناقابل یقین فوائد جانتے ہیں؟

دودھ میں لہسن ملا کر پینے کے یہ ناقابل یقین فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ میں لہسن ملا کر پینے کے یہ ناقابل یقین فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔