یوں تو شکر قندی موسم سرما کی سوغات ہے، مگر آج کل یہ ہر موسم میں ہی دستیاب ہے، یہ ذائقے میں جتنی مزیدار ہوتی ہے اتنے ہی بےشمار فوائد بھی رکھتی ہے، آئیے آپ کو شکر قندی کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
یہ مختلف ممالک میں مختلف رنگوں جیسے نارنجی، سفید اور جامنی وغیرہ میں پائی جاتی ہے، لیکن اس کی سب ہی اقسام وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔
غذائیت کا خزانہ
شکرقندی وٹامنز، فائبر اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے اور اس کی 200 گرام مقدار کھانے سے جسم کو 180 کیلورز، 41.4 کاربوہائیڈریٹس، 4 گرام پروٹین، 0.3 چکنائی، 6.6 گرام فائبر، وٹامن اے، وٹامن سی، میگنیز، وٹامن بی سکس، پوٹاشیم، کاپر، پینٹوتھینک ایسڈ اور نیاسین ملتے ہیں تو پھر ہوئی نہ یہ غذائیت کا خزانہ۔
اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ خلیات اور فری ریڈیکل سے تحفظ پہنچاتے ہیں جو کہ
ڈی این اے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ جسمانی ورم کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شکرقندی جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس والی غذاﺅں کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
شکرقندی کے حیرت انگیز فوائد
معدے کی صحت کے لئے مفید
شکرقندی میں موجود فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، اس میں 2 اقسام کی فائبر پائی جاتی ہے اس میں موجود فائبر کی مخصوص اقسام پانی کو جذب کر کے آنتوں میں فضلے کو نرم کرتا ہے، دونوں اقسام کی فائبر آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹریا کی مقدار بڑھاتی ہے
فائبر سے بھرپور غذائیں آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہیں جبکہ قبض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، اس ہی لئے معدے کے مسائل سے نمٹنے کے لئے شکرقندی کا استعمال بہترین ہے اس میں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی معدے کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
کینسر سے لڑنے میں مددگار
شکرقندی میں متعدد اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ مخصوص اقسام کے کینسر سے تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جامنی شکرقندی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کا ایک گروپ Anthocyanins کے بارے میں ٹیسٹ ٹیوب مطالعات میں دریافت کیا گیا کہ یہ مخصوص اقسام کے کینسر جیسے مثانے، آنتوں، معدے اور بریسٹ کینسر وغیرہ کی نشوونما کو سست کر دیتا ہے اور ان کے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں عام ملنے والی نارنجی رنگ کی شکرقندی کے ایکسٹریکٹس اور چھلکوں میں بھی ٹیسٹ ٹیوب مطالعات میں کینسر کش خصوصیات کو دریافت کیا گیا ہے ، تاہم ان تحقیقی نتائج کا اثر انسانوں پر دیکھنا ابھی باقی ہے۔
بینائی کو بہتر بنائے
شکرقندی بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی یے چھلکوں کے ساتھ 200 گرام بھونی ہوئی قندی کو کھانا دن بھر کے لیے درکار بیٹا کیروٹین کی مقدار کا 7 گنا زیادہ جسم کو فراہم کرتی ہے۔
بینائی کو بہتر بنانے کے لئے وٹامن اے بہت ضروری ہوتا ہے شکر قندی میں موجود بیٹا کیروٹین جسم میں وٹامن ای کی شکل بدل لیتا ہے اور آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھائے
یہ بات ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ شکرقندی بیٹا کیروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور یہ جسم میں جا کر وٹامن اے کی شکل اختیار کر لیتا ہے، یہ وٹامن بینائی کے ساتھ صحت مند مدافعتی نظام کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے، اس لئے شکر قندی کا استعمال آپ کی قوت مدافعت میں بھی بہترین اضافہ کرتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shakar Qandi Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shakar Qandi Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.