ہمیں ٹھیک سے اردو بولنی نہیں آتی.. پاکستان میں کام کرنے والے ان اداکاروں کے پاس اور کون سے ملک کی شہریت ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سیلیبریٹیز یوں تو پاکستانی ہونے کا دم بھرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس سے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کی پیدائش یا عمر کا بڑا حصہ کسی دوسرے ملک میں گزرا۔ دہری شہریت رکھنے کے باوجود ان ستاروں کو پاکستان سے بے پناہ محبت ہے۔ چلیئے دیکھتے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے وہ کون سے ستارے ہیں جو دہری شہریت رکھتے ہیں اور پاکستان کے علاوہ بھی شہریت رکھنے کے باوجود پاکستان میں ہی اداکاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں

احسن خان

احسن خان پاکستان کے بہت ٹیلینٹڈ اداکار ہیں اور اپنے ظاہری خدوخال سے وہ کسی حد تک انگریز بھی لگتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لندن میں پیدا ہوئے اور اسی لئے وہ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔

جگن کاظم

جگن کاظم پیدا تو لاہور میں ہوئیں لیکن ان کی عمر کا بڑا حصہ کینیڈا میں گزرا اور جگن 2004 میں واپس پاکستان آئیں اس لئے ان کے پاس بھی پاکستان اور کینیڈا کی شہریت ہے۔

شان

فلمی ہیرو شان بھی لاہور کی پیدائش ہیں۔ شان اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیو یارک چلے گئے اور 7 سال بعد واپس پاکستان آکر فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ شان کے پاس پاکستان کے علاوہ امریکہ کی شہریت ہے

عائشہ خان

عائشہ خان 1982 میں لاہور میں پیدا ہوئیں لیکن ان کا بچبن کینیڈا میں گزرا اس لئے ان کے پاس بھی کینیڈا اور پاکستان کی شہریت ہے۔

کبریٰ خان

کبریٰ خان نارتھ ویسٹ لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کی شوبز میں آمد اتفاقیہ ہے۔ دراصل 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی کبریٰ پاکستان میں دوست احمد بٹ کی شادی اٹینڈ کرنے آئیں تو یہاں انھیں پہلے کمرشل کی آفر ہوئی اور یوں وہ پاکستان شوبز کا حصہ بن گئیں۔ کبریٰ کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت ہے

عشنا شاہ

عشنا شاہ کا بچپن بھی کینیڈا میں گزرا۔ ایک مشہور اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے عشنا نے بھی اداکاری کے لئے پاکستانی انڈسٹری کو اپنے لئے بہتر سمجھا۔ عشنا کے پاس بھی کینیڈا اور پاکستان کی شہریت ہے

صنم سعید

صنم بنیادی طور پر برٹش نیشنل ہیں اور انھوں نے اداکاری کے لئے کراچی کا انتخاب کیا۔ یہاں تک کہ صنم کو اردو بولنی بھی نہیں آتی تھی لیکن انھوں نے محنت کرکے اپنی اردو بہتر کی اور اب وہ پاکستان کی ایک اچھی اداکارہ مانی جاتی ہیں

احد رضا میر

احد رضا میر پیدا تو پاکستان میں ہوئے لیکن بعد میں وہ کیلگری چلے گئے اور اداکاری کے لئے پاکستان دوبارہ آئے۔ احد کا زیادہ تر وقت اب کام کے سلسلے میں پاکستان میں گزرتا ہے لیکن ان کے پاس پاکستان کے علاہ کلگاری(کینیڈا) کی شہریت ہے

Pakistani Actors Ki Duhri Shaharyat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Actors Ki Duhri Shaharyat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Actors Ki Duhri Shaharyat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   823 Views   |   22 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

ہمیں ٹھیک سے اردو بولنی نہیں آتی.. پاکستان میں کام کرنے والے ان اداکاروں کے پاس اور کون سے ملک کی شہریت ہے؟

ہمیں ٹھیک سے اردو بولنی نہیں آتی.. پاکستان میں کام کرنے والے ان اداکاروں کے پاس اور کون سے ملک کی شہریت ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمیں ٹھیک سے اردو بولنی نہیں آتی.. پاکستان میں کام کرنے والے ان اداکاروں کے پاس اور کون سے ملک کی شہریت ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔