ایسے میں عورت کو کبھی عزت نہیں ملتی ۔۔ افتخار احمد عثمانی محبت کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے کیوں رو پڑے؟

افتخار عثمانی ایک مصنف اور اداکار ہیں جنہوں نے سپر ہٹ ڈرامے پری زاد میں 'کمالی' کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ وہ یوٹیوبر بھی ہیں اور دنیا کے ساتھ اپنے معمولات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے جہاں وہ محبت کی شادی پر اپنی رائے بتاتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے۔

افتخار عثمانی نے ایک بچے کے لیے اسکی ماں کی قربانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے اپنی بیوی کو دوران حمل تکلیف سے گزرتے دیکھا، اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ ایک عورت کے لیے بچے کو جنم دیتے وقت اٹھائی جانے والی جسمانی تکلیف اور پھر اسے دودھ پلانے کے دوران ہونے والی تکلیف کتنی جان لیوہ ہوتی ہے اور یہ کتنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی تکلیفیں اٹھانے کے بعد، بچہ اُس ماں سے بڑھ کر کسی اور سے کیسے پیار کر سکتا ہے جس نے اسے جنم دیا۔

افتخار عثمانی نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، وہ محبت کی شادی کے خیال کے خلاف ہیں اور کہا کہ ایسی شادیوں میں عورت کو کبھی عزت نہیں ملتی اور کئی بار یہ شادیاں تلخ طلاق پر ختم ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس حوالے سے اپنے والدین کی مخالفت کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے اور ان کا ماننا ہے کہ شادی کے لیے والدین کی پسند کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔

Iftikhar Ahmad Usmani On Love Marriages

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iftikhar Ahmad Usmani On Love Marriages and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftikhar Ahmad Usmani On Love Marriages to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3294 Views   |   08 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایسے میں عورت کو کبھی عزت نہیں ملتی ۔۔ افتخار احمد عثمانی محبت کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے کیوں رو پڑے؟

ایسے میں عورت کو کبھی عزت نہیں ملتی ۔۔ افتخار احمد عثمانی محبت کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے کیوں رو پڑے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسے میں عورت کو کبھی عزت نہیں ملتی ۔۔ افتخار احمد عثمانی محبت کی شادی کی مخالفت کرتے ہوئے کیوں رو پڑے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔