اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کہیں آنے جانے کیلیئے یا عید بارات پر کوئی نیا جوڑا پہنتے ہیں لیکن اگلی بار پہننے سے پہلے اسے دھونا لازمی ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں پسینے کی بدبو آجاتی ہے خاص کر ریشمی کپڑوں میں۔
کچھ خواتین کپڑوں کو دھوپ میں رکھ دیتی ہیں، پر اس سے اسکا رنگ خراب ہوجاتا ہے جبکہ کچھ اسے دھو لیتی ہر بار جس سے بھی جوڑا جلد پرانا لگتا ہے۔ اب اس مسئلے کا کیا حل نکالا جائے؟
تو آئیے جانتے ہیں آج کے فوڈز آپ کو بتارہا ہے اس مسئلے کا ایک آسان سا حل، جس سے بار بار کپڑے دھونے نہیں پڑیں۔
قمیض کی بدبو دور کرنے کا طریقہ:
۔ اس کے لیئے جو سب سے اہم چیز ہے وہ ہے ایک اخبار اور دوسرا ٹیلکم پاؤڈر
۔ اخبار کے ٹکڑے کو کاٹ کر اس پر ٹیلکم (خوشبو والا) پاؤڈر چھڑکیں اور اسے فولڈ کرلیں
۔ اب اس فولڈ کئے ہوئے اخبار کو قمیض کے بغل والے حصے میں دبا کر لیپٹ کے قمیض کو الماری میں رکھ دیں، اس سے پسینے کی بدبو بھی چلی جائے گی اور ساتھ ہی کپڑے سے خوشبو بھی آئے گی۔
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.