ماہواری کا درد ویسے تو لڑکی اور عورت کو ہوتا ہے مگر یہ خاص طور پر ان لڑکیوں کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے جو نئی نئی بلوغت کی حدود میں داخل ہوئی ہوں۔ ایسی لڑکیوں کی مائیں بھی بیٹیوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں کیوں کہ بچی اس درد میں نہ تو پڑھ سکتی ہے نہ ہی کوئی اور کام کرسکتی ہے۔
آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائیں گے جس سے نوعمر لڑکی سے لے کر ہر عمر کی لڑکی فائدہ اٹھا سکتی ہے اور قدرتی طریقے سے پیریڈ پین کو کم کرسکتی ہے۔
جن لڑکیوں کو پیریڈز میں زیادہ تکلیف محسوس ہوتی ہے انھیں اور ان کی ماؤں کو چاہئیے کہ بچیوں کی خوراک میں کیلشیم اور میگنیشیم کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے لئے وہ ڈاکٹر سے بھی رجوع کرسکتی ہیں جو سپلیمینٹ تجویز کردے گا۔
ٹھنڈے پانی کا استعمال ترک کردیں
ٹھنڈا پانی بھلے پینے کے لئے استعمال کیا جائے یا نہانے میں یہ خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے جبکہ گرم پانی خون کے بہاؤ میں آسانی پیدا کرتا ہے اس لئے پینے اور نہانے میں ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔
سونٹھ
غیر شادی شدہ لڑکیاں جو حیض میں پیٹ میں تکلیف اور درد محسوس کرتی ہیں وہ سونٹھ کا قہوہ بنا کر پئیں۔ سونٹھ گرم ہوتی ہے اور سکڑی ہوئی رگوں کو کھول کر دوران خون کو ہموار بناتی ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کے تیل کو نیم گرم کر کے اس کا مساج پیٹ کے نچلے حصے پر کرنے سے بھی درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔